Quantcast
Channel: Showbiz News in Urdu - شوبز نیوز - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 17747

درگاہ قلندر شہباز کے طلائی دروازے سے سونا چوری کی کوشش

$
0
0

سیہون: درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر کے طلائی دروازے سے بھاری مقدار میں سونا چرانے کی کوشش ناکام، شیشے توڑ کر سونا نکالنے کے بعد نامعلوم چور اسے وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم چوروں نے درگاہ کی چھت سے داخل ہوکر طلائی دروازے کے شیشے توڑ کر بھاری مقدار میں سونا چوری کرنے کی کوشش کی تاہم چور دروازے سے بھاری مقدار میں سونا نکال کر نامعلوم وجوہ کی بنا پر سونا وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

رابطہ کرنے پر اے ایس پی سیہون طارق ولایت نے بتایا کہ فی الوقت کچھ نہیں بتاسکتا۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی اصل صورتحال پتہ چلے گی۔


Viewing all articles
Browse latest Browse all 17747