Quantcast
Channel: Showbiz News in Urdu - شوبز نیوز - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 17747

زندگی میں کامیابی کے لیے بھر پورمحنت ضروری ہے،عارف لوہار

$
0
0

لاہور: پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ فوک گلوکارعارف لوہار نے کہا ہے کہ زندگی کے کسی شعبے میں اس وقت کامیابی نہیں ملتی جب تک اس کے لیے بھرپورمحنت نہ کی گئی ہو۔

باتیں کرنا آسان ہوتا ہے لیکن کامیابیوں تک پہنچنا اس وقت تک ممکن نہیں ہوتا جبک تک دن رات توجہ کے ساتھ اپنا کام نہ کیا جائے۔ ان خیالات کااظہارعارف لوہار نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہاپنے فن میں کامیابی میری مسلسل محنت کا ثمر ہے۔ محنت کے بغیر زندگی میں کامیابی کا خواب دیکھنا درست نہے۔

انھوں نے کہا کہ آج جو مقام میرے پاس ہے وہ صرف اورصرف میرے والد عالم لوہارمرحوم کی دعائوں کی بدولت ہے۔ میں نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے صرف اپنے والد کے نام کا سہارا نہیں لیا بلکہ اس کے لیے دن رات محنت کی ۔ یہی وجہ ہے کہ آج لوگ مجھے بے پناہ پیارکرتے ہیں جومیرے لیے کسی بھی ایوارڈ سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔


Viewing all articles
Browse latest Browse all 17747


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>