ممبئی: بالی ووڈ میں فیشن کوئین کے نام سے مشہور اداکارہ سونم کپور نے کہا کہ آنجہانی ایئر ہوسٹس نیرجا بنوت کا کردار ادا کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔
آنجہانی ایئرہوسٹس نیرجا بنوت کی زندگی پر بننے والی فلم میں اداکارہ سونم کپور مرکزی کردار اداکررہی ہیں جس کے لیے وہ بہت خوش ہیں۔ اپنے انٹرویو میں اداکارہ سونم کپور کا کہنا تھا کہ نیرجا بنوت کا کارنامہ قابل ستائش ہے جس سے متاثر ہوکر فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کی زندگی پر بننے والی فلم نوجوان خواتین کے لیے متاثر کن ہوگی جب کہ اس فلم میں مرکزی کردار نبھانا میرے لیے فخر کی بات ہے۔
آنجہانی ایئر ہوسٹس نیرجا بنوت 5 ستمبر 1986 کو ہائی جیک ہونے والی پان ایم کی فلائٹ 73 میں فلائٹ اٹینڈنٹ کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں،طیارے میں عملے سمیت 380 افراد سوار تھے جب ہائی جیکروں نے جہازکو کراچی ایئرپورٹ پراتارکر فائرنگ شروع کردی تھی، اس دوران ایئرہوسٹس نے بہادری کا مطاہرہ کرتے ہوئے جہاز کا ایمرجنسی گیٹ کھول کر 360 مسافروں کی جان بچائی تھی تاہم 3 بچوں کو بچاتے ہوئے گولیوں کی زد میں آکر اور جان کی بازی ہارگئی تھیں۔
The post سونم 1986 میں ہائی جیک کئے جانیوالے طیارے کی ایئرہوسٹس کا کردار ادا کریں گی appeared first on ایکسپریس اردو.