Quantcast
Channel: Showbiz News in Urdu - شوبز نیوز - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 17753

گانا گانے اور کھانا پکانے کے درمیان گہرا تعلق ہے ، آشا بھوسلے

$
0
0

ممبئی: بالی ووڈ کی  لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے کا کہنا ہے کہ گانا گانے اور کھانا پکانے کے درمیان گہرا تعلق ہے  کیونکہ دونوں ہی کام دل سے ہوتے ہیں۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق آشا بھوسلے جوکہ  گذشتہ 72 برس سے دنیائے موسیقی سے وابستہ ہیں ان کا کہنا ہے کہ لتا کے گانے کا انداز مجھ سے بہت مختلف ہے اور ہم دیگر معاملات میں بھی بہت الگ ہیں تاہم ان کی گائیکی سے میرا کوئی مقابلہ نہیں ہے وہ اپنی جگہ ایک بہترین گلوکارہ ہیں۔

آشا بھوسلے کا کہنا تھا کہ نروس ہونا کسی بھی فنکار کی کارکردگی پر مثبت اثرات ڈالتا ہے،انہوں نے کہا  کہ انہیں کشور کمار کے ساتھ گا کر مزا آیا۔ وہ ایک بہترین پس پردہ گلوکار، اداکار اور فلمساز و ہدایتکار تھے تاہم پسندیدہ فلم کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں پرتشدد موضوعات کے بجائے خاندان اور رشتوں پر مبنی کہانیوں پر بننے والی فلمیں پسند ہیں۔

آشا بھوسلے نے کہا کہ گانا گانے اور کھانا پکانے کے درمیان گہرا تعلق ہے، اگر آپ اچھا گانا چاہتے ہیں تو آپ کو اچھی خوراک کھانی بھی پڑے گی اور اگر آپ اچھا کھانا کھاتے ہیں تو آپ کو کھانا پکانے میں بھی مزا آتا ہے۔ کھانا پکانے کا تعلق دل سے ہے۔ ہر ڈش دل سے بنانی چاہیے تاکہ کھانے والے اس سے لطف اٹھا سکیں اور گانے میں بھی یہی معاملہ ہے۔ میں دل سے گاتی ہوں تاکہ لوگ لطف اندوز ہوں۔ مجھے کھانا پکانا بھی گائیکی جتنا ہی پسند ہے۔

The post گانا گانے اور کھانا پکانے کے درمیان گہرا تعلق ہے ، آشا بھوسلے appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 17753


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>