Quantcast
Channel: Showbiz News in Urdu - شوبز نیوز - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 17736

ایکسپریس اور میکڈونلڈ کے اشتراک سے راحت فتح علی کا نیا البم ریلیز

$
0
0

لاہور: ’’ایکسپریس میڈیا گروپ‘‘ اور ’’میکڈونلڈ‘‘ کے اشتراک سے پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خاں کا سات سال بعد ریکارڈ کیا جانے والے البم ’’ بیک ٹو لو ‘‘ مُلک بھر میں لانچ کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں ایک طرف راحت فتح علی خاں ایکسپریس نیوز کے خبرنامے میں شریک ہوئے اور اپنے نئے البم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی تو دوسری جانب البم کے گیتوں کیساتھ ساتھ ایکسپریس اور میکڈونلڈ کے بھرپور تعاون پر منتظمین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر راحت فتح علی خاں کے ہمراہ ان کے صاحبزادے شاہ زمان علی خاں، منیجر معروف علی خاں، ڈائریکٹرکمرشل بزنس سلمان احمد اور موسیقار ساحر علی بگا سمیت دیگر موجود تھے۔ اپنے نئے البم کی لانچنگ کے سلسلے میں راحت فتح علی نے پہلے ایکسپریس نیوز کا دورہ کیا اور اس کے بعد گلبرگ مین بلیوارڈ پر واقع میکڈونلڈ پر منعقدہ خصوصی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اپنے پسندیدہ گلوکار کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور انھیں تالیاں بجا کر خوش آمدید کہا۔ بچوں، جوانوںاور خواتین نے راحت فتح علیخاں کیساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹوگراف بھی لیے۔ میکڈونلڈ پہنچنے پر راحت فتح کا استقبال اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ میکڈونلڈ رضا علی نے کیا۔ اس کے بعد انھیں میکڈونلڈ کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا گیا۔ اس موقع پر جہاں راحت فتح علی خاں نے اپنے پرستاروں سے ملاقات کی وہیں اپنے البم کے گیت بھی سناتے رہے۔

بعدازاں ’’ایکسپریس‘‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے راحت فتح علی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ اپنے البم کے لئے ایکسپریس میڈیا گروپ اور میکڈونلڈ کے تعاون سے اپنے البم کو لانچ کر رہے ہیں اور 25روزہ تشہیری مہم کے دوران میکڈونلڈ پر میرے نئے البم ’’بیک ٹو لو‘‘ کی سی ڈی مفت دی جائیگی جبکہ اس کیساتھ ملنے والے انعامی کوپن کی قرعہ اندازی میں 3 خوش نصیب میرے ساتھ برطانیہ کا دورہ کریں گے اور اس کے تمام اخراجات ہم برداشت کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ 7 سال کے طویل عرصہ کے بعد البم ریکارڈ کیا ہے جس میں 10 رومانوی گیت شامل ہیں۔ ان گیتوں کی دھنیں معروف موسیقار ساحر علی بگا، یوسف صلاح الدین اور میں نے ترتیب دی ہیں۔ اس البم میں تمام عمر کے لوگوں کے لئے بہترین میوزک ہے اور مجھے امید ہے کہ اس البم کے ذریعے پاکستان میں ایک مرتبہ پھر خوبصورت گیتوں پر مبنی میوزک واپس آجائے گا۔


Viewing all articles
Browse latest Browse all 17736


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>