Quantcast
Channel: Showbiz News in Urdu - شوبز نیوز - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 17725

خواتین اب کپڑے دھونے کے ساتھ وڈیوگیم بھی کھیلیں گی

$
0
0

تائے پے: عام طور پر بچے وڈیو گیم شوق سے کھیلتے ہیں مگر اب خواتین بھی اس سے لطف اندوز ہوسکیں گی اور کام کاج کے دوران کھیل کے دوران ان کا وقت ضائع نہیں ہوگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کنگسٹن یونیورسٹی لندن کی 27 سالہ طالبہ لی ویی چن جو تائیوان کی رہائشی ہے نے ایک ایس واشنگ مشین ایجاد کی ہے جس میں خواتین کپڑے دھونے کے ساتھ ساتھ وڈیو گیم بھی کھیل سکیں گی ۔اس ہونہار طالبہ نے اپنی اس واشنگ مشین کا نام امیوزمنٹ واشنگ مشین یعنی تفریحی واشنگ مشین رکھا ہے کا اوپری حصہ ایک روایتی وڈیو گیم مشین کی طرح ہے جب کہ نچلے حصے میں واشنگ مشین نصب ہے۔

اس واشنگ مشین کو وڈیو گیمز کی طرح ہی تین سکے ڈال کر چلایا جاسکتا ہے اور اگر کوئی گیم کا اصل اختتام ہونے سے قبل ہار جائے گا تو مشین نہ صرف گیم کھیلنا بلکہ کپڑے دھونا بھی بند کردے گی اور سے دوبارہ سے چلانے کے لیے سکے ڈالنا پڑیں گے ۔لی کا کہنا ہے کہ ایسی خواتین جو اکثر کپڑوں کی دھلائی کید وران بوریت کا شکار رہتی ہیں ان کی یہ شکایت اب ختم ہوجائے گی جب کہ اس تفریحی واشنگ مشین کی مدد سے وڈیو گیم بچوں کے شوقین بچوں سے بھی آسانی کے ساتھ کپڑے دھلوائے جاسکتے ہیں ۔


Viewing all articles
Browse latest Browse all 17725


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>