Quantcast
Channel: Showbiz News in Urdu - شوبز نیوز - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 17736

شاہ رخ خان کو کندھے کے کامیاب آپریشن کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا

$
0
0

ممبئی: سپر اسٹار شاہ رخ خان کو کندھے کے کامیاب آپریشن کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

شاہ رخ خان نے اسپتال سے گھر پہنچنے کے بعد  تمام مداحوں کی دعاؤں اور محبت بھرے پیغامات پران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ 6 ماہ میں بالکل تندرست ہو کر پھر سے کام کا آغاز کریں گے،شاہ رخ نے کہا کہ ان کی طبیعت اب ٹھیک ہے اور وہ اپنے مداحوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ان کی اتنی فکر کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔

واضح رہے کہ فلم ’’راون‘‘ کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان کے سیدھے کندھے میں چوٹ لگ گئی تھی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں آپریشن کرانے کا مشورہ دیا تھا لیکن فلم ’’چنا ئےایکسپریس‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف رہنے کی وجہ سے شاہ رخ خان نے آپریشن نہیں کرایا، فلم چنا ئے ایکسپریس کی شوٹنگ 25 مئی کو مکمل ہوئی جس کے بعد ہی شاہ رخ نے آپریشن کرایا، شاہ رخ کے صاحبزادے آریان لندن سے خاص طورپر اپنے والد کے آپریشن کے سلسلے میں ممبئی آئے تھے۔


Viewing all articles
Browse latest Browse all 17736


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>