لاہور: بالی وڈ اسٹار رنبیر کپور اور دیپکا پڈوکون کی نئی فلم ’ یہ جوانی ہے دیوانی ‘ کا پریمئر آج مقامی سینما گھر میں ہوگا۔
اس موقع پرفنون لطیفہ کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کرینگی۔ واضح رہے کہ فلم کی کاسٹ میں رنبیراوردیپکاکے علاوہ ادیتیارائے کپور، کالکی کوچلن، کونال رائے کپور، ایولین شرما، پورنا جگن ناتھن، ڈولی آہلوالیا، تانوی اعظمیٰ، نوین کوشک، رانا داگبوئی اورفاروق شیخ شامل ہیں جب کہ بالی وڈ پربرسوں راج کرنیوالی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ بطورمہمان اداکارہ کے ایک گیت پرپرفارم کرتی دکھائی دینگی۔
مذکورہ فلم کو مرکزی فلم سنسربورڈ کی جانب سے سنسرسرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ہے۔ اس فلم کے حوالے سے سینما کے سنجیدہ حلقوں کاکہنا ہے کہ رنبیرکپور اور دیپکا پڈو کو ن کی جوڑی نوجوانوں میں بے حد مقبول ہے ۔ اس لیے ہمیں امید ہے کہ فلم کی نمائش سے سینما گھروں کی رونقیں بحال ہونگی اورشائقین فلم کی بڑی تعداد اپنی فیملیزکے ساتھ سینماگھروںکا رخ کرے گی۔ اس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ فلم کی کاسٹ کے ساتھ فلم کی پکچرائزیشن اوراس کا میوزک بھی لوگوں میں پہلے ہی مقبول ہوچکا ہے۔