Quantcast
Channel: Showbiz News in Urdu - شوبز نیوز - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 17753

ریحام خان کا اپنی پہلی فلم ’’جانان‘‘ کو شہید کیپٹن اسفند یار کے نام کرنے کا اعلان

$
0
0

لاہور: ریحام خان نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم ’’جانان‘‘ کو بڈھ بير ايئر كيمپ پر دہشت گردوں  كے حملے ميں شہید ہونے والے کیپٹن اسفند یار کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے اپنی پروڈكشن ميں  بننے والی پہلی فلم “جانان “كو پشاور ميں  پاكستان ايئرفورس كے بڈھ بير ايئر كيمپ پر دہشت گردوں  كے حملے ميں شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن اسفند یار کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ 18 ستمبر كو پشاور كے علاقے بڈھ بير ميں  پاكستان ايئر فورس كے كيمپ پر دہشت گردوں  كے حملے ميں کیپٹن اسفند یار نے نہایت بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔

دوسری جانب گزشتہ دنوں بھارتی پروڈیوسرراکیش اوپدھیا نے بنی گالہ میں عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے عمران خان پر فلم بنانے کی اجازت لی تھی۔

The post ریحام خان کا اپنی پہلی فلم ’’جانان‘‘ کو شہید کیپٹن اسفند یار کے نام کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 17753


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>