ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی اور کاجول کی جوڑی کو بد ترین ڈانسر قرار دے دیا۔
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی انڈسٹری کی سب سے کامیاب ترین جوڑی ہے جس نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ دونوں اداکار اس وقت فلمساز روہت شیٹھی کی فلم ’’دل والے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم کنگ خان نے کاجول کے ساتھ اپنی جوڑی کو بد ترین ڈانسر قرار دیا ہے۔ اداکار شاہ رخ خان کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وہ ایمانداری سے اعتراف کرتے ہیں کہ وہ اور کاجول دنیا کے بد ترین ڈانسر ہیں۔
There’s nothing I like more than working. A dancing nite with Kajol even better.V r the worst best dancers in the world!!! Honest confession
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) October 14, 2015
واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان اور کاجول فلمساز روہت شیٹھی کی فلم’’دل والے‘‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں بھارتی شہر حیدر آباد میں مصروف ہیں جب کہ فلم 18 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔
The post شاہ رخ نے کاجول اور خود کو دنیا کا بدترین ڈانسر قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.