ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
بھارتی فلم نگری کے کئی سپر اسٹار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں جب کہ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان سوشل میڈیا خاص طور پر ٹوئٹر پر زیادہ فعال رہتے ہیں وہ مستقل بنیادوں پر ناصرف اپنی فلمی مصروفیات بلکہ اپنے خیالات سے بھی مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار شاہ رخ خان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس طرح وہ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بعد ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے دوسرے بھارتی اداکار بن گئے ہیں جب کہ اس موقع پر کنگ خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Thx all for following me, not cos I can lead the way but for the reassurance that u all r there in case I lose mine pic.twitter.com/GEo7o6TjFx
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) September 2, 2015
واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میگا اسٹار امیتابھ بچن کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 70لاکھ سے زائد ہے جب کہ مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ اور دبنگ اسٹارسلمان خان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ ہے۔
The post بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پرعامرخان اور سلمان خان کو پیچھے چھوڑدیا appeared first on ایکسپریس اردو.