Quantcast
Channel: Showbiz News in Urdu - شوبز نیوز - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 17741

شاہ رخ کے ساتھ کیریئر کا آغاز کرنے والی کامیاب اداکارائیں

$
0
0

ویب ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان  کے ساتھ پہلی بار فلموں میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارائیں انڈسٹری میں نہ صرف قدم جمانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں بلکہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتی ہیں جب کہ کنگ خان کے ساتھ  جلوہ گر ہونے والی ان اداکاراؤں کا شمار نہ صرف صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے بلکہ انہیں انڈسٹری کا کوئین بھی کہاجاتا ہے۔

شلپا شیٹھی

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/07/shalpa-shethy.jpg

بالی ووڈ کی اداکارہ شلپاشیٹھی نے کنگ خان کی 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’بازی گر‘‘ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اسی فلم سے انہوں نے بالی ووڈ میں قدم جمانے میں کامیابی حاصل کی اور بے پناہ شہرت حاصل کی جب کہ انہیں 90 کی دہائی کی سب سے کامیاب اداکارہ تصور کیا جاتاہے۔ فلم’’بازی گر‘‘کے بعد فلمی دنیا میں انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا  اور بالی ووڈ میں کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے  اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

ماہیما چودھری

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/07/mahima.jpg

بالی ووڈ کی اداکارہ ماہیما چودھری نے بھی فلمی کیریئر کا آغاز 1997 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم ’’ پر دیس‘‘ سے کیا۔ اپنی پہلی فلم سے کامیابی کا سفر شروع کرنے والی ماہیما چودھری زیادہ عرصے تک تو فلمی دنیا پر حکمرانی نہ کرسکیں تاہم انہوں نےانڈسٹری کے تمام صف اول کے اداکاروں کے ساتھ فلموں میں کام کیا۔

دپیکا پڈوکون

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/07/DEPIKA.jpg

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون کا شمار انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جب کہ انہوں نے بھی اپنے فلمی کیرئیر کاآغاز 2007 میں ریلیز ہونے والی اداکار شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم’’اوم شانتی اوم ‘‘ سے کیا جس کی کامیابی کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور  بالی ووڈ کو کئی بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں جب کہ بالی ووڈ اداکارہ کئی فلمی ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہیں ۔

انوشکا شرما

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/07/anushka.jpg

بالی ووڈ کی ایک اور صف اول کی اداکارہ انوشکا شرما کے کیرئیر کا آغازبھی شاہ رخ خان کی ہی بدولت ہے، انوشکا شرما نے شاہ رخ خان کی 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’رب نے بنا دی جوڑی‘‘ سے اپنے کیرئیر کاآغاز کیا جب کہ فلم نے باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں کیا تاہم انوشکا شرما کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔ انوشکا شرما نے بالی ووڈ کی کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہردکھا کراپنی اہلیت کو ثابت کر دیا اور صف اول کی اداکاراؤں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ انوشکا کی بلاک بسٹر فلموں میں فلم ’’جب تک ہے جان‘‘ اور ’’پی کے‘‘ شامل ہیں۔

ماہر ہ خان

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/07/mahira-khan.jpg

اداکارہ ماہرہ خان  پاکستانی ڈراموں میں کامیابی کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کا آغاز شاہ رخ خان کی فلم’’رئیس‘ سے کررہی ہیں جب کہ فلم اگلے سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی تاہم اب دیکھنا ہے کہ ماہرہ خان فلم  میں اپنی اداکاری  کے باعث شائقین کومتاثر کر پاتی ہیں یا نہیں  اور بالی ووڈ میں قدم جماپائیں گی  یا انہیں واپس پاکستانی شوبزکا راستہ اختیار کرنا پڑے گا۔

The post شاہ رخ کے ساتھ کیریئر کا آغاز کرنے والی کامیاب اداکارائیں appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 17741


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>