Quantcast
Channel: Showbiz News in Urdu - شوبز نیوز - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 17741

آج کا دن کیسا رہے گا

$
0
0

حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل

گھریلو حالات زیادہ تر بہتر ہی رہیں گے لیکن اس کے لئے آپ کو صبر و تحمل سے کام لینا پڑ سکتا ہے۔ کیونکہ یہ ضروری نہیں کہ گھر کے دیگر افرادکا مزاج بھی آپ جیسا ہی ہو۔ ملازمت کرنیوالے افراد بھی ترقی کر سکیں گے۔

ثور:
22 اپریل تا20 مئی

محبت وغیرہ کے معاملات حوصلہ افزاء رہیں گے۔ لہٰذا اسی دوران اپنے والدین کی مدد حاصل کر لیں۔ انشاء اللہ آپ کا یہ محبوب ہی زندگی بھر کا ساتھی بن سکتا ہے۔ رشتہ داروں سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہیں۔

جوزا:
21 مئی تا21 جون

بتدریج حالات آپ کے موافق ہو سکتے ہیں جائیداد کے معاملے میں آپ کی مضبوط پوزیشن مخالف کو صلح کرنے پر مجبور کر سکتی ہے۔ اس موقع سے استفادہ کریں یعنی چپ چاپ صلح کر لیں اسی میں آپ کی بھلائی ہے۔

سرطان:
22 جون تا 23 جولائی

کوئی مخالف خواہ وہ کتنا گہرا دوست کیوں نہ بن جائے آپ اس سے دور رہنے کی کوشش کریں۔ کیونکہ کل کا دشمن آج کا دوست بن چکا ہے تو آنے والے کل وہ دوبارہ اپنی سابقی حیثیت اختیار کر کے وبال جان بن سکتا ہے۔

اسد:
24 جولائی تا 23 اگست

کاروباری سلسلے میں سفر پیش آسکتا ہے۔ نتائج حوصلہ افزاء ہی برآمد ہو سکتے ہیں۔ بعض امور کے سلسلے میں جذباتی فیصلے رنگ لا سکتے ہیں کچھ غلط اندازوں کے سبب بنائی ہوئی اسکیمیں بری طرح فیل ہو سکتی ہیں۔

سنبلہ:
24 اگست تا 23 ستمبر

بعض افراد پورے خلوص کے ساتھ صرف مذہب کی ہی پیروی کرتے ہوئے یقین کرتے ہیں کہ تد بیر سے زیادہ طاقتور تقدیر ہے جو کچھ لکھا ہے وہ ہو کر رہے گا۔ لہٰذا خواہ مخوا دن رات محنت کر کے خود کو پامال کیوں کیا جائے۔

میزان:
24 ستمبر تا 23 اکتوبر

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آپ سچ بولنے کے عادی ہیں اور دوسروں کی برائی ان کے ہی سامنے کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ ظاہر ہے کہ اس صورتحال میں ان کے ہمدردوں کی تعداد بہت کم ہوتی ہے۔

عقرب:
24 اگست تا 22 نومبر

ہم صرف اتنا ہی کہنا کافی سمجھتے ہیں کہ خود کو بدلنے کی کوشش کریں اب وقت وہ نہیں رہا کہ آپ کی غلط بات بھی درست تسلیم کر لی جائے۔ آپ نے گزشتہ بھی اپنے اچھے وقت سے غیر معمولی بلکہ ناجائز استفادہ بھی کیا ہے۔

قوس:
23 نومبر تا 22 دسمبر

ملازمت پیشہ افراد کے لئے آج کا دن بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔ ترقی کے چانسز بھی روشن ہیں۔ ذہنی کیفیت عجیب و غریب رہے گی کسی سے بھی الجھنے کی غلطی ہر گز نہ کریں۔ دماغ فضول خیالات کا آماجگاہ بنا رہے گا۔

جدی:
23 دسمبر تا 20 جنوری

ذہنی طور پر بھی کافی الجھاؤ رہے گا عموماً کچھ نہ کچھ سوچتے ضرور رہیں گے۔ اپنے حقیقی ہمدردوں سے قدرے بد ظن رہیں گے اور مخالفوں کی کہی ہوئی یا اڑائی ہوئی افواہوں پر زیادہ اعتبار کریں گے۔

دلو:
21 جنوری تا 19 فروری

شریک حیات کی یہ خواہش ہو گی کہ گھر کی فضاء مسموم نہ ہو کاش آپ کی بھی یہ خواہش ہو ہماری یہ رائے ہے کہ اگر آپ محسوس کریں کہ آپ سے نہ چاہتے ہوئے بھی غلط فیصلے ہو رہے ہیں تو اپنے ذہن کو دوسری طرف لگا دیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

بسلسلہ تعلیم نا قابلِ فہم مسائل اٹھ کھڑے ہو سکتے ہیں محبوب بے وفائی کر سکتا ہے۔ آپ کا کوئی کاروباری حریف بھی آپ کو شکست دے سکتا ہے۔ صحت جسمانی بھی قدرے خراب ہو سکتی ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 17741


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>