Quantcast
Channel: Showbiz News in Urdu - شوبز نیوز - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 17730

آج کا دن کیسا رہے گا

$
0
0

حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل

گھریلو حالات متاثر ہوسکتے ہیں، آپ انتہائی تحمل و حوصلہ کے ساتھ حالات پر قابو پانے کی کوشش کریں تاکہ صورت حال زیادہ نہ بگڑ سکے، انشاء اللہ الجھے ہوئے مسائل کا حل کود بخود نکل آئے گا۔

ثور:
22 اپریل تا20 مئی

اب بھی اگر آپ ٹھنڈے دل و دماغ کے ساتھ کوشش کریں تو حالات قدرے بدل سکتے ہیں، یقینا آپ بھی موجودہ حالات سے مطمئن نہیں ہیں لہٰذا اپنے الجھے ہوئے مسائل صلح و صفائی کے ذریعے حل کریں۔

جوزا:
21 مئی تا21 جون

غیر ملکی سفر کے سلسلے میں پڑی ہوئی رکاوٹ کا خاتمہ کسی دوست یا رشتہ دار کی خصوصی مدد وغیرہ کے سبب ہوسکتا ہے، اگر کاروبار مشترکہ ہے تو پھر شریک کار پر ضرورت سے زیادہ بھروسہ نہ کریں۔

سرطان:
22 جون تا 23 جولائی

بزرگان روحانی سے خصوصی فیض حاصل ہوسکتا ہے بعض الجھے ہوئے امور ان کی مدد کے سبب حل ہوسکتے ہیں، اولاد کے سلسلے میں خوشی حاصل ہوسکتی ہے آپ اپنی مرضی سے ان کا رشتہ طے کرسکیں گے۔

اسد:
24 جولائی تا 23 اگست

محبت کے معاملات بہتر ثابت ہوسکتے ہیں، کسی نئے کاروبار کا آغاز ہر گز نہ کریں، کوئی شخص کسی بھی سلسلے میں آپ سے رقمی مدد طلب کرسکتا ہے لہٰذا انہیں صاف صاف جواب دے دینا ہی بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔

سنبلہ:
24 اگست تا 23 ستمبر

مشترکہ بزنس میں کامیابی کا امکان زیادہ ہے، اگر نیا کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو پھر ایسا کام کریں جس میں بھاگ دوڑ نہ کرنی پڑے لیکن ضروری ہے کہ اس میں آپ کا عمل دخل زیادہ ہو۔

میزان:
24 ستمبر تا 23 اکتوبر

اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کے شریک حیات آپ کو بہت زیادہ چاہتے ہیں لیکن آپ اس حقیقت کو کیوں فراموش کردیتے ہیں کہ پھولوں کے ساتھ ساتھ کانٹے بھی ہوتے ہیں۔

عقرب:
24 اگست تا 22 نومبر

حالات کا اندازہ کرتے ہوئے کوئی ایسا لائحہ عمل مرتب کیجئے جس پر کسی کو بھی اعتراض کرنے کا موقع نہ مل سکے، اس بات کی تائید تو ہم بھی کرسکتے ہیں کہ آپ کے شریک حیات آپ کو بہت چاہتے ہیں۔

قوس:
23 نومبر تا 22 دسمبر

کسی صاحب حیثیت مقتدر شخصیت کے ساتھ تعلقات قائم ہوسکتے ہیں اگر اس قسم کے تعلقات پہلے ہی سے استوار ہوچکے ہیں تو پھر یہ مضبوطی اختیار کرسکتے ہیں، اس سے آپ کی توقعات پوری ہوسکتی ہیں۔

جدی:
23 دسمبر تا 20 جنوری

مخالفین بھی آپ کو پریشان کرنے کی غرض سے نئے ہتھکنڈے بروئے کار لاسکتے ہیں۔ اگر آپ نے پیش اامدہ حالات سے خوف زدہ ہوکر ہمت نہ ہاری تو پھر مخالف اپنے ہی جال میں الجھ سکتا ہے۔

دلو:
21 جنوری تا 19 فروری

آپ اپنی ذاتی صلاحیتوں سے کام لے کر دیگر فریقین کو اطمینان دلادیں۔ اور جس راہ پر آپ اب تک گامزن رہے تھے اسے چھوڑ دیں۔ بس یہ ہی آپ کی نجات کی آخری صورت ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

بعض اوقات آپ نے اپنی دور اندیشانہ پالیسیوں کے تحت مختلف امور کے سلسلے میں ناقابل یقین کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن ہر بار ایسا تو نہیں ہوسکتا، کبھی کبھار سیر کو سوا سیر بھی مل جاتا ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 17730


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>