ممبئی: سابق مس حسینہ اور اداکارہ پریانکا چوپڑاکے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے کئی نامور اسٹارز ٹوئٹر پر فعال ہیں اور اپنی فلمی مصروفیات کے ساتھ ساتھ گھریلو زندگی سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں جب کہ ان میں ہی ایک نام پریانکا چوپڑاکا بھی ہے ۔ اداکارہ پر یانکا چوپڑا کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد ایک کڑورسے زائد ہوگئی ہے جس پر ٹویٹر پراپنے بیان میں مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ فالووز کی محبت ان کی خوش قسمتی ہے ۔
10 million reasons why I feel so loved!10 million reasons why I’m the luckiest! #10MillionPCmaniacs thank u so much! pic.twitter.com/AL6x4C7lUj
— PRIYANKA (@priyankachopra) June 21, 2015
واضح رہے کہ میگا اسٹار امیتابھ بچن سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پر سب سے زیادہ فالوکیے جانے والے بالی ووڈ اسٹار ہیں جن کے فالووز کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد ہے۔
The post پریانکا کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد ایک کروڑسے زائد ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.