Quantcast
Channel: Showbiz News in Urdu - شوبز نیوز - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 17725

سلمان خان کی ضد کی وجہ سے اداکارہ بنی، سوناکشی

$
0
0

ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی ضد نے اداکارہ بنادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونا کشی سنہا کا کہنا تھا کہ انہیں فیشن ڈیزائنر کی ڈگری لینے کے بعد اداکاری کا کوئی شوق نہیں تھا بلکہ وہ صرف فیشن ڈیزائنر ہی بننا چاہتی تھیں تاہم دبنگ فلم میں کام کرنے کے لیے ارباز خان اور سلمان خان کی ضد نے انہیں ہتھیار ڈالنے پرمجبور کیا اور انہوں نے اداکاری کی حامی بھری۔ سونا کشی کے مطابق فلم دبنگ میں سلمان خان کی ہیروئن بننا کسی اتفاق سے کم نہیں تھا۔

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا نے فلمی کیریئر کا آغاز سلمان خان کے ساتھ فلم دبنگ سے کیا تھا اور اس وقت بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔


Viewing all articles
Browse latest Browse all 17725


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>