ممبئی: بالی ووڈ کے افق پر جگمگانے والے نئے ستارے ارجن کپور کہتے ہیں کہ بھارتی فلم نگری میں نئی نسل کے سپراسٹار رنبیر کپور ہیں۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں اداکار ارجن کپور کا کہنا تھا کہ رنبیر کپور اپنی ہر فلم میں کچھ نیا کرتے ہیں، وہ اپنے لئے فلموں میں جس طرح کے کرداروں کا انتخاب کررہے ہیں اور اپنے کیرئیر کے لئے خطرات مول لیتے ہیں وہ انہیں بالی ووڈ میں آنے والے ستاروں کی نئی کھیپ سے ممتاز کرتے ہیں، اسی خصوصیت کی بالی ووڈ کے نوجوان اداکاروں کے مقابلے میں ان کے مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔