Quantcast
Channel: Showbiz News in Urdu - شوبز نیوز - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 17741

غزل گائیکی میں مہدی حسن اور غلام علی کی مثال نہیں، ہری ہرن

$
0
0

لاہور: بھارتی غزل گائیک ہری ہرن نے کہا ہے کہ پاکستان باصلاحیت گائیکوں کا مُلک ہے اور غزل گائیکی کوعروج پر پہنچانے میں شہنشاہ غزل مہدی حسن اور غلام علی کی خدمات گراں قدر ہیں۔

بھارت کے معروف غزل گائیک اورپلے بیک سنگر ہری ہرن نے ’’ایکسپریس‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزل گائیکی موسیقی کی ایک اہم ترین صنف ہے۔ اس کو سننے اورپسند کرنے والوں کی تعداد میں وقت کے ساتھ اضافہ ہوا لیکن گانے والے بہت کم ہے۔ اس وقت ہندوستان میں مختلف چینلز پرنوجوان گلوکاروں کو گانے کا موقع مل رہا ہے لیکن غزل گانے والے نوجوان نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس لیے میں چاہتاہوں کہ پاکستان میں بھی غزل گائیکی میں نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لیے خصوصی پروگرام ترتیب دیے جائیں۔


Viewing all articles
Browse latest Browse all 17741


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>