Quantcast
Channel: Showbiz News in Urdu - شوبز نیوز - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 17753

پاکستانی فلموں کی کامیابی نے حوصلہ بڑھا دیا، جاوید شیخ

$
0
0

کراچی: فلم اورٹیلی ویژن کے سینئر ادکار جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ حال ہی میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی پاکستانی فلموں کی کامیابی سے حوصلہ بڑھ گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے جاوید شیخ نے کہا کہ اب ہمیں صرف اور صرف پاکستانی فلموں کی سرپرستی کرنی ہے تاکہ پاکستان کی فلم انڈسٹری ایک بار پھر ماضی کی طرح دنیا میں بھر میں عوام کی توجہ کامرکز بن جائے ‘ ملک میں آنے والا ٹیلنٹ بہت بہترین ہے، انھوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں سے ثابت کردیا کے انھیں موقع دیا جائے تو وہ اچھا کام کرسکتے ہیں۔

جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ فلم ’’نامعلوم افراد‘‘ میں بیشتر وہ فنکار شامل ہیں جنھوں نے پہلی مرتبہ فلم میں کام کیا ہے لیکن انھوں نے اپنی بہترین ادکاری سے کہیں یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ وہ پہلی مرتبہ کام کررہے ہیں۔


Viewing all articles
Browse latest Browse all 17753


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>