Quantcast
Channel: Showbiz News in Urdu - شوبز نیوز - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 17725

اچھی فلمیں بننے لگیں، انڈسٹری کی رونقیں جلد بحال ہونگی،سلمان شاہد

$
0
0

لاہور: ہمارے ہاں اچھی فلمیں بننے لگی ہیں اور جلد ہی فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوجائیں گی۔ 

’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان شاہد نے کہا کہ نوجوان جس طرح کی فلمیں بنارہے ہیں انھیں باکس آفس پر بھی سراہا جارہا ہے‘ یہ فلم انڈسٹری والوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے جو سمجھ بیٹھے تھے کہ اب پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی نہیں ہوسکتی۔ سلمان شاہد نے کہا کہ ٹیلنٹ ہمارے پاس بہت ہے مگرہمارے ہاں اکیڈمیاں ہی نہیں۔

اگرباقاعدہ ٹریننگ مل جائے تو وہ ہالی وڈ ، بولی وڈ معیار کی فلمیں بناسکتے ہیں۔ لوگ اچھی یا بری فلم کے نظریے کے تحت فلمیں دیکھتے ہیں اس لیے انھیں کیا پسند آجائے یہ کہنا قبل ازوقت ہے حالانکہ مجھے اپنی فلم ’’تمنا‘‘ اچھی لگی مگر لوگوں کو پسند نہیں آئی۔


Viewing all articles
Browse latest Browse all 17725


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>