Quantcast
Channel: Showbiz News in Urdu - شوبز نیوز - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 17760

بھارتی اداکار اندر کمار زیادتی کے الزام میں 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

$
0
0

ممبئی: مقامی عدالت نے بالی ووڈ کے اداکار اندر کمار کو ساتھی اداکارہ سے زیادتی کے الزام میں 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  ممبئی کے پولیس اسٹیشن میں 23 سالہ خاتون اداکارہ نے گزشتہ روز رپورٹ درج کرائی کہ اندر کمار نے فلموں میں مرکزی کردار دلوانے کا جھانسا دے کرمجھے گزشتہ 3 روز کے دوران 2 مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد اندر کمار کو حراست میں لے کر مقامی عدالت میں پیش کرکے اس کا 5 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون اداکارہ کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے جن کی رپورٹس آنے کے بعد صورتحال واضح ہوجائے گی تاہم اس وقت تک اندر کمار پولیس کی تحویل میں رہیں گے۔

دوسری جانب اندر کمار نے اپنے خلاف لگائے تمام الزمات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ لڑکی سے ان کا کوئی تعلق نہیں، اس کی میری اہلیہ کے ساتھ لڑائی چل رہی تھی جس کا بدلہ لینے کے لئے اس نے مجھ پر من گھڑت الزام لگایا۔


Viewing all articles
Browse latest Browse all 17760


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>