Quantcast
Channel: Showbiz News in Urdu - شوبز نیوز - ایکسپریس اردو
Viewing all 17859 articles
Browse latest View live

ہمایوں سعید اپنی بیوی کے پاؤں کیوں دباتے ہیں؟ اداکار نے خود انکشاف کردیا

$
0
0
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے اپنی ازدواجی زندگی کے کچھ انوکھے اور دلچسپ پہلوؤں سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے پاؤں تک دباتے ہیں۔ ہمایوں سعید نے اپنی اہلیہ ثمینہ احمد کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شادی کے ابتدائی دنوں میں محبت اتنی گہری نہیں تھی، لیکن وقت کے ساتھ یہ رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا گیا۔ ہمایوں نے مسکراتے ہوئے ایک دلچسپ شکایت کی کہ ان کی بیوی نے آج تک ان سے ’’آئی لو یو‘‘ نہیں کہا، حالانکہ وہ ہمیشہ ان کا خیال رکھتی ہیں۔ ’’میں خود اکثر انہیں فون پر ’آئی لو یو‘ اور ’آئی مس یو‘ کہتا ہوں، لیکن ان کی طرف سے ایسا کوئی جواب نہیں آتا‘‘۔ اداکار نے زور دے کر کہا کہ حقیقی محبت صرف الفاظ تک محدود نہیں ہوتی۔ ’’محبت میں عزت اور بھروسہ ضروری ہے۔ میں اپنی بیوی سے صرف زبانی نہیں، بلکہ اپنے رویے اور عمل سے بھی محبت کا اظہار کرتا ہوں‘‘۔ ہمایوں نے اپنی ازدواجی زندگی کا ایک مزیدار واقعہ بھی شیئر کیا۔ انھوں نے بتایا کہ ’’جب میری بیوی ناراض ہوتی ہیں، چاہے غلطی میری نہ بھی ہو، میں انہیں منانے کےلیے ان کے پاؤں تک دبا لیتا ہوں۔ میں معافی مانگتا ہوں اور جب تک وہ راضی نہ ہوجائیں، ان کے پاؤں دباتا رہتا ہوں‘‘۔ یہ انکشافات ہمایوں سعید نے ایک انٹرویو کے دوران کیے، جہاں انہوں نے اپنی شادی کے ابتدائی دنوں سے لے کر موجودہ دور تک کے سفر پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ان کی زندگی کا تصور بھی اپنی اہلیہ کے بغیر ادھورا لگتا ہے۔ یاد رہے کہ ہمایوں سعید اور ثمینہ احمد کی شادی کو دو دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، اور ان کا یہ رشتہ شوبز انڈسٹری میں مثالی سمجھا جاتا ہے۔

مشہور ٹاک ٹاکر کھابے لامے کو امریکا میں کیوں گرفتار کیا گیا؟

$
0
0
سوشل میڈیا کی دنیا کا جانا پہچانا چہرہ، کھابے لامے، جنہوں نے بنا ایک لفظ کہے دنیا کو قہقہوں کا تحفہ دیا، اب خود ایک سنجیدہ خبر کی زینت بن چکے ہیں۔ امریکا کے ہیرے ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انہیں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔ یہ واقعہ 6 جون کو پیش آیا جب اٹلی کے شہری 25 سالہ ٹک ٹاک اسٹار کھابے لامے لاس ویگاس پہنچے تو امریکی امیگریشن حکام نے ان کے ویزا کی مدت سے تجاوز کی بنا پر انہیں حراست میں لے لیا۔ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) نے بعد ازاں تصدیق کی کہ کھابے لامے ویزا کی شرائط کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، تاہم اسی روز انہیں ’رضاکارانہ واپسی‘ کی اجازت دے کر رہا کردیا گیا۔ واضح رہے کہ کھابے لامے کا تعلق سینیگال سے ہے، مگر وہ کم عمری میں اٹلی منتقل ہوگئے تھے اور 2022 میں اطالوی شہریت حاصل کی۔ ان کی شہرت کا آغاز اُس وقت ہوا جب کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران انہیں فیکٹری کی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا۔ اسی فارغ وقت میں انہوں نے مزاحیہ ویڈیوز بنانا شروع کیں جن میں وہ بنا کچھ کہے پیچیدہ ٹیوٹوریلز کا مذاق اڑاتے اور سادہ حل دکھا کر لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیتے۔ ٹک ٹاک پر کھابے لامے کے مداحوں کی تعداد 162 ملین سے بھی زیادہ ہے، اور ان کا سادہ، خاموش اور مخصوص انداز دنیا بھر میں ان کی مقبولیت کا راز بن چکا ہے۔ وہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے، یونیسیف کے خیرسگالی سفیر بھی ہیں۔ فوربز کے مطابق انہوں نے محض ایک سال میں، یعنی جون 2022 سے ستمبر 2023 تک، مختلف برانڈز اور مارکیٹنگ پروجیکٹس سے تقریباً 16.5 ملین ڈالر کمائے۔ ان کی گرفتاری کی خبر اس وقت مزید گرم ہوئی جب ٹرمپ کے حامی معروف سیاسی کارکن بو لوڈن نے دعویٰ کیا کہ کھابے لامے کے خلاف شکایت خود انہوں نے درج کروائی۔ اگرچہ ابتدائی طور پر اس دعوے کو مشکوک نظر سے دیکھا گیا، لیکن ICE کی جانب سے جاری کردہ سرکاری بیان نے تمام افواہوں پر مہرِ تصدیق ثبت کر دی۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب امریکا میں امیگریشن قوانین مزید سخت کیے جا رہے ہیں، اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف اقدامات میں اضافہ ہوا ہے۔ فی الحال کھابے لامے کی طرف سے اس واقعے پر کوئی باقاعدہ ردعمل سامنے نہیں آیا، لیکن سوشل میڈیا پر ان کے لاکھوں مداح بے چینی سے ان کے خیریت سے ہونے اور کسی وضاحت کے منتظر ہیں۔  

پوتا پوتی انور کہہ کر بلاتے ہیں، انور مقصود کا بچوں سے دوستی کا انوکھا فلسفہ

$
0
0
پاکستان کے نامور ادیب، مزاح نگار اور دانشور انور مقصود نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں اُن کی گفتگو نے نہ صرف ناظرین کو مسکرانے پر مجبور کیا بلکہ کئی گہرے معاشرتی پہلوؤں پر سوچنے کی راہیں بھی کھول دیں۔  گوہر رشید کے ساتھ اس بےتکلف نشست میں انور مقصود نے زندگی، رشتوں، تنقید، تعریف اور معاشرے کے رویوں پر اپنے مخصوص شائستہ انداز میں خیالات کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران انور مقصود نے بتایا کہ ان کا اپنے پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں سے رشتہ محض ایک بزرگ کا نہیں بلکہ دوستی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بچے انہیں اُن کے نام سے پکارتے ہیں تو انہیں خوشی ہوتی ہے، عجیب نہیں لگتا۔ ان کے بقول، جب وہ بچوں سے پوچھتے ہیں کہ "مجھے انور کیوں کہتے ہو؟" تو وہ معصومیت سے جواب دیتے ہیں کہ "آپ ہمیں ہمارے نام سے کیوں پکارتے ہیں؟" انور صاحب نے کہا کہ بچوں کے ساتھ دوستی کرنا ہی اُن سے محبت کا سب سے خوبصورت طریقہ ہے، اور یہی ہر رشتے کی بنیاد ہونی چاہیے۔ تنقید کے رویے پر بات کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ اکثر لوگ دوسروں پر تنقید اس لیے کرتے ہیں تاکہ اپنی کمزوریاں چھپا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ خود کچھ کرنے کی ہمت نہیں رکھتے، وہ دوسروں کی کامیابی کو دیکھ کر تنقید کا راستہ اپناتے ہیں۔ ان کے مطابق اگر کسی شعبے کا ماہر شخص تعمیری تنقید کرے تو وہ قابل غور ہوتی ہے، لیکن اگر تنقید کرنے والا متعلقہ فن سے ناواقف ہو تو وہ صرف حسد کی علامت ہے۔ معاشرتی تضادات پر بات کرتے ہوئے انور مقصود نے ایک دلچسپ مشاہدہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں دیواروں پر نظر دوڑائی جائے تو مردانہ طاقت کے اشتہارات عام نظر آتے ہیں، لیکن کہیں یہ نہیں لکھا ہوتا کہ خواتین کی طاقت بڑھائیں۔ ان کے بقول یہ رویہ اس بات کا ثبوت ہے کہ معاشرے میں مرد خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ طاقت کے دعوے صرف مردوں کے لیے کیے جاتے ہیں۔ انور مقصود کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث بنی، جہاں ناظرین نے ان کے انداز، بصیرت اور معاشرتی تنقید کو سراہا۔ ان کے جملے، چاہے طنز کے پیرائے میں ہوں یا محبت بھرے انداز میں، ہمیشہ سننے والوں کے دلوں کو چھو جاتے ہیں اور دیر تک سوچنے پر مجبور کرتے ہیں۔

ماورا حسین اور امیر گیلانی کی عید کی خوشیاں، غم میں بدل گئیں

$
0
0
پاکستان شوبز کی اداکارہ ماورا حسین اور ان کے شوہر امیر گیلانی کی عید کی خوشیاں غم میں بدل گئیں۔ عید کے پہلے دن جو جوڑا خوشی سے مسکراتا نظر آیا تھا، وہ اب گہرے غم میں ڈوب چکا ہے۔ ماورا اور امیر کا پیارا پالتو کتا ’یوگی‘ صرف دو سال کی عمر میں ہی انہیں ہمیشہ کےلیے چھوڑ گیا۔ عید کی رونقوں کے درمیان آنے والا یہ صدمہ دونوں اداکاروں کے لیے ناقابل برداشت ثابت ہوا۔ ماورا نے انسٹاگرام پر جذباتی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’ہمارے خوبصورت لڑکے، تم بہت جلدی چلے گئے۔ اتنی مختصر سی مدت میں ہمیں اتنی محبت دینے کا شکریہ۔ میرے گولڈن بوائے...میرے یوگی...لو یو...‘‘ https://www.instagram.com/reel/DKpE-QWCQkV/ امیر گیلانی نے بھی جذباتی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا، ’’آج ہمارے دل کا ایک ٹکڑا ہم سے جدا ہوگیا۔ میرا بہترین دوست یوگی، جلد ملیں گے۔‘‘ انہوں نے یوگی کی پیدائش (6 جون 2023) اور وفات (8 جون 2025) کی تاریخوں کا بھی ذکر کیا۔ https://www.instagram.com/p/DKpDOwVo38K/ دونوں اداکاروں نے یوگی کے ساتھ گزارے گئے قیمتی لمحات کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کیں، جو اس بات کی گواہ ہیں کہ یوگی ان کی زندگی کا کتنا اہم حصہ تھا۔ یوگی کی اچانک موت نے ان کی عید کی تمام خوشیاں غم میں بدل دیں، جس کے بعد انہوں نے مزید کوئی عید کی پوسٹ شیئر نہیں کی۔ سوشل میڈیا پر بھی یوگی کی موت پر صارفین نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ کئی صارفین نے لکھا کہ پالتو جانوروں کو کھونا اپنے بچے کو کھونے جیسا ہوتا ہے۔ وہیں کچھ صارفین نے یوگی کی مختصر عمر پر حیرت کا اظہار بھی کیا۔ ماورا اور امیر کے مداحوں نے انہیں تسلی دیتے ہوئے پیار بھرے پیغامات بھیجے ہیں۔ کئی صارفین نے گزشتہ عید پر یوگی کے ساتھ کھینچی گئی تصاویر کو یاد کیا اور اس پیارے پالتو کو خراج عقیدت پیش کیا۔

’’اس بڑھاپے میں ڈانس کروانا ظلم ہے‘‘، ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کا ردعمل وائرل

$
0
0
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف ستارے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے اپنی نئی فلم کی تشہیر کے دوران سوشل میڈیا پر آنے والی تنقید کا بہترین جواب اپنے خاص انداز میں دیا ہے، جو ان کے پرستاروں کو بہت بھایا۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم کی پروموشن کے دوران یہ جوڑی مختلف پلیٹ فارمز پر نظر آتی رہی۔ چاہے مشکل سوال ہوں یا ہنسی والے تبصرے، ماہرہ اور ہمایوں دونوں نے ہر موقع کو ایک یادگار لمحہ بنا دیا۔ سوشل میڈیا پر بھی ان کے انٹرویوز اور کلپس نے خاصی توجہ حاصل کی، خاص طور پر وہ ویڈیو جس میں یہ دونوں منفی کمنٹس پڑھ کر نہ صرف ہنسے بلکہ بھرپور انداز میں اپنے جوابات بھی دیے۔ ایک صارف کے کمنٹ نے لکھا، ’’اس بڑھاپے میں ان دونوں سے ڈانس کروانا ظلم ہے‘‘۔ یہ پڑھ کر ماہرہ اور ہمایوں پہلے تو بے اختیار ہنس پڑے۔ ماہرہ نے ہنستے ہوئے اس بات سے جزوی اتفاق کر لیا، جبکہ ہمایوں نے دل جیت لینے والا جواب دیا: ’’شوق بھی تو بہت ہے، اس لیے ہم ناچتے رہیں گے، اور مزہ تو اس بڑھاپے میں ہی ڈانس کرنے کا ہے۔‘‘ ایک اور کمنٹ میں فلم کی پروڈکشن اور لائٹنگ پر تنقید کی گئی، جہاں لکھا گیا تھا کہ اداکار اور اداکارہ ویسے ہی لگ رہے ہیں جیسے عام زندگی میں دکھائی دیتے ہیں۔ اس پر ہمایوں کا جواب تھا، ’’ویسے اس بار تو سب یہی کہہ رہے ہیں کہ ہم سب فریش لگ رہے ہیں، لگتا ہے پروڈکشن پر کافی پیسہ لگایا ہے۔ شاید کمنٹ کرنے والے نے ہماری نہیں، کسی اور فلم کی ویڈیو دیکھ لی ہو!‘‘ ماہرہ پر تنقید کرنے والے ایک اور صارف نے لکھا، ’’اس بڈھی عورت کے تو ایکشن ہی ختم نہیں ہوتے۔‘‘ جواب میں ہمایوں نے شرارتی انداز میں کہا، ’’ختم ہو ہی نہیں سکتے، بچپن سے اندر گھسے ہوئے ہیں!‘‘ ماہرہ نے بھی قہقہہ لگاتے ہوئے کہا، ’’جی! ممکن نہیں کہ ایکشن ختم ہو جائیں!‘‘ فلم کو مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے۔ کچھ ناظرین نے اسے پیسہ وصول فلم کہا، تو کچھ نے سوال اٹھایا کہ آخر ایسی فلم بنائی ہی کیوں گئی؟ مگر اس تنقید کو نظرانداز کرتے ہوئے ماہرہ اور ہمایوں نے دکھا دیا کہ خود اعتمادی، مزاح اور پیشہ ورانہ وقار سے کیسے ہر طنز کو کامیڈی میں بدلا جاسکتا ہے۔

جب مِیرا جینز کے بجائے اسکرٹ پہن کر آگئیں؛ جاوید شیخ نے سنایا دلچسپ قصہ

$
0
0
اپنی منفرد گفتگو اور انگریزی سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ مِیرا سے متعلق ان کے ساتھی فنکاروں نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں دلچسپ واقعات سنائے۔ عید کی کھٹی میٹھی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے ٹی وی شو میں پاکستانی فلم انڈسٹری کے نمایاں فنکاروں نے شرکت کی۔ ایک موقع پر جب فنکاروں نے ساتھی اداکارہ مِیرا سے متعلق شوٹنگ کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات اور تجربات شیئر کیے تو شو زعفران زار بن گیا۔ شو میں جاوید شیخ، سعود اور ریمبو شریک تھے لیکن اداکارہ مِیرا اُس وقت گفتگو کا محور بنیں جب میزبان نے سوال کیا کہ فلموں میں سب سے زیادہ ری ٹیکس کون سی اداکارہ لیتی تھیں جس پر تمام ہی اداکاروں نے بیک زبان مِیرا کا نام لیا۔ ریمبو اور سعود نے تو مِیرا سے متعلق جو دلچسپ قصے سنائے وہ اپنی جگہ لیکن سب سے دلچسپ قصہ اداکار اور ہدایتکار جاوید شیخ نے سنایا۔ جاوید شیخ نے بتایا کہ ترکیہ میں فلم  ’چیف صاحب‘ کی شوٹنگ کر رہا تھا، مِیرا ایک امیر شخص کی بیٹی کا کردار ادا کر رہی تھیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ایک سین کی شوٹنگ کے لیے مِیرا سے جینز اور شرٹ پہن کر آنے کا کہا تھا لیکن وہ سیٹ پر اسکرٹ اور شرٹ پہن کر آگئیں جس پر مجھے بہت غصہ آیا۔ میں نے یہ سین چھوڑ کر اپنے اسسٹنٹ سے دوسرے سین پر بات کرنے لگا۔ جاوید شیخ کے بقول یہ دیکھ کر مِیرا معاملہ بھانپ گئیں اور چند لمحوں بعد ہی میں نے اسے اسکرٹ کے بجائے جینز اور شرٹ میں دیکھا تو حیران رہ گیا کہ یہ کپڑے اتنی جلدی کہاں سے آئے۔ جاوید شیخ نے بتایا کہ میرے اسسٹنٹ نے بھانڈا پھوڑا کہ مِیرا شوٹنگ کی جگہ پر پڑوسی کے گھر گئی اور وہاں ایک لڑکی سے اس کی جینز شرٹ لے کر پہنی اور شوٹنگ پر واپس آگئی۔  

فیصل قریشی لائیو شو میں سوال پر برہم ہو گئے

$
0
0
پاکستان شوبز کے اداکار فیصل قریشی لائیو شو کے دوران مداح کے سوال پر برہم ہوگئے۔  حال ہی میں فیصل قریشی اپنی نئی فلم دیمک کی پروموشن کے لیے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے۔ اداکار سے سوال جواب کے سیشن کے دوران ایک شو میں شریک ایک لڑکی نے پاکستانی ڈراموں کی ایک جیسی ساس بہو والی اسٹوری سے متعلق سوال کیا، جس پر فیصل قریشی نے سخت ردِعمل دیا۔ لڑکی نے سوال کیا کہ عام طور پر پاکستانی ڈرامے ایک ہی رفتار اور ساس بہو کی کہانیوں پر مبنی ہوتے ہیں، تو ان کی فلم دیمک ان سے کس طرح مختلف ہے؟ اس سوال پر فیصل قریشی نے کہا، "کون سے ڈرامے ایک جیسے ہوتے ہیں؟ آپ نام بتائیں۔ پچھلے تین سالوں سے ہم مختلف کہانیاں دکھا رہے ہیں۔ خائی مختلف تھا، عشق مرشد مختلف تھا، کابلی پلاو، بہروپیا، دنیاپور، فرار، سراب اور راجا رانی، یہ سب ساس بہو کی کہانیوں سے مختلف ہیں۔ ہم کب ایک جیسے ڈرامے بنا رہے ہیں؟" فیصل قریشی کے اس ردِعمل پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا، کچھ صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کی جبکہ کچھ نے ان کے لہجے کو غیر ضروری قرار دیا۔ یاد رہے کہ عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی ہارر فلم دیمک کامیاب رہی اور اسے شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا ہے۔     

سالوں سے ہیرو بننے پر تنقید، ہمایوں سعید نے خاموشی توڑ دی

$
0
0
پاکستان کے معروف اداکار، پروڈیوسر اور فلمساز ہمایوں سعید نے ہیرو کے کردار کیلئے کی گئی ٹرولنگ پر ردِعمل دے دیا۔ ہمایوں سعید نے حالیہ انٹرویو میں سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید اور ٹرولنگ کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ میزبان نے سوال کیا کہ لوگ آپ کو ہمیشہ ٹارگٹ کیوں کرتے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ انہیں اس بات پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں کہ وہ برسوں سے مرکزی کردار یعنی ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہمایوں سعید نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’سالوں سے ہیرو آرہا ہوں اور آیا ہی چلا جارہا ہوں، مگر مجھے اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ لوگ کیا کہتے ہیں۔‘ https://www.instagram.com/reel/DKsJ0aItG0l/ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ ہر کردار کے لیے فنکاروں کو ان کی صلاحیت اور کردار کی ضرورت کے مطابق منتخب کرتے ہیں ان کی فلموں میں فہد مصطفیٰ بھی ہوتے ہیں، حمزہ علی عباسی بھی ہوتے ہیں۔  لو گرو اسٹار نے کہا کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیتے ہیں اور منفی تبصروں کو خود پر اثر انداز نہیں ہونے دیتے۔ یاد رہے کہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لو گرو عید کے موقع پر ریلیز ہوئی ہے جس کو فلمی شائقین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔ 

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی خفیہ شادی کی افواہیں، سچ کیا ہے؟

$
0
0
معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی خفیہ شادی کی افواہیں ایک مرتبہ پھر گردش کرنے لگیں۔  غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلر اور ٹریوس کی مبینہ خفیہ شادی کی افواہوں کا آغاز 9 جون کو ایک ویڈنگ پلانر کی انسٹاگرام اسٹوری سے ہوا، جس میں ایک ٹیبل کارڈ پر "Taylor Travis Kelce" لکھا دکھائی دیا۔ انسٹاگرام اسٹوری پر یہ ویڈیو ٹریوس کے کزن ٹینر کورم اور ان کی دلہن سمانتھا پیک کی شادی کی تقریب کی تھی۔ اس تقریب میں سوئفٹ اور کیلسی نے شرکت بھی کی تھی۔ سوشل میڈیا پر یہ کلپ وائرل ہوتے ہی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ شاید جوڑے نے خاموشی سے شادی کر لی ہے۔ کچھ صارفین نے یہ تک کہا کہ سوئفٹ نے اپنا نام بدل کر "Taylor Kelce" رکھ لیا ہے۔ تاہم ٖغیر ملکی میڈیا کے مطابق جوڑے کے قریبی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ وہ ابھی تک ان کی شادی نہیں ہوئی ہے اور ٹیبل کارڈ صرف ایک خلوص تھا جس میں ان کا نام جوڑا گیا نہ کہ شادی کی تصدیق۔ یاد رہے کہ ٹیلر اور ٹریوش کی محبت کا آغاز 2023 میں ہوا تھا، جب ٹریوس نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ وہ ٹیلر کو دوستی کا بریسلیٹ دینا چاہتے ہیں۔ بعد ازاں دونوں کے درمیان تعلقات کا آغاز ہوا اور تب سے وہ ہالی ووڈ کی ایک مشہور جوڑی بن گئے جس کی شادی کی خبر پر سب کی نظریں جمی ہیں۔

جنسی ہراسانی کیس؛ بلیک لولی کو جسٹن بالڈونی کیخلاف قانونی جنگ میں بڑی کامیابی مل گئی

$
0
0
ہالی ووڈ اداکارہ بلیک لولی کو فلم It Ends With Us کے ہدایتکار اور ساتھی اداکار جسٹن بالڈونی کے خلاف ہتک عزت کیس میں فتح حاصل ہوئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 9 جون کو ایک امریکی عدالت نے بالڈونی کی جانب سے دائر کیا گیا 400 ملین امریکی ڈالر کا ہتکِ عزت کا دعویٰ مسترد کر دیا۔ یہ دعویٰ نہ صرف بلیک لولی بلکہ ان کے شوہر، اداکار ریان رینولڈز، ان کی پبلسِسٹ لیسلی سلون اور دی نیویارک ٹائمز کے خلاف بھی دائر کیا گیا تھا۔ عدالت کے جج لیوس جے لیمین نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ لولی کے الزامات قانونی تحفظ کے دائرے میں آتے ہیں۔ اس فیصلے کے بعد بلیک لولی کے وکلاء نے اسے "مکمل فتح" قرار دیتے ہوئے اسے "ظالمانہ قانونی کارروائی سے نجات" کا لمحہ قرار دیا۔         View this post on Instagram                       A post shared by Pinkvilla USA (@pinkvillausa) انہوں نے عدالت سے وکلا کی فیس، تعزیری ہرجانے اور دیگر قانونی فوائد کا مطالبہ کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔ تاہم جسٹن بالڈونی کو کچھ دیگر دعوے دوبارہ دائر کرنے کی اجازت دی گئی ہے، جن میں وہ ترمیم کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ اداکارہ بلیک لولی نے ساتھی اداکار جسٹن بالڈونی پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا جس کے جواب میں بالڈونی نے اداکارہ اور ان کے شوہر پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ جسٹن نے بلیک کے خلاف 40 کروڑ ڈالرز (تقریباً 326 ملین پاؤنڈ) ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا، جس میں بلیک میلنگ، ہتک عزت، اور پرائیویسی کی خلاف ورزی کی دفعات شامل تھیں۔ 

رجب بٹ کیخلاف ریپ، نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کا مقدمہ درج 

$
0
0
معروف یو ٹیوبر رجب بٹ اور مان ڈوگر سمیت 5 افراد کے خلاف نشہ آور چیز پلا کر خاتون کا ریپ کرنے، اس کی نازیبہ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مقدمہ تھانہ نواب ٹاؤن میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عائشہ شرافت کی درخواست پر درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق سلمان حیدر نامی نوجوان سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، سلمان کے ساتھ مختلف ریسٹورنٹس پر اکژو بیشتر جاتی رہی۔ ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون نے کہا کہ سلمان نے بحریہ آرچرڈ ایک گھر میں بلا کر مجھے نشہ آور چیز پلا کر ریپ کردیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق سلمان نے میری نازیبہ ویڈیو بنائی اور بلیک میل کرتا رہا، سلمان نے میری ویڈیو میری بہن پلوشہ کو بھی دکھائی، میں اور میری بہن سلمان کو منع کرنے اس کے گھر گئے۔ ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ سلمان کے گھر موجود رجب بٹ، مان ڈوگر، جواد حیدر نے کمرے میں بند کردیا، سلمان اور جہانگیر بٹ بھی ان افراد کے ساتھ موجود تھے۔ ایف آئی آر کے مطابق جواد حیدر نے ہم بہنوں کا موبائل پکڑ کر "ری سیٹ " کردیا، موبائل ری سیٹ کرنے کے بعد ہمیں دھمکا کر وہاں سے نکال دیا۔

اداکارہ ثانیہ سعید ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل پر گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

$
0
0
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید ٹک ٹاکر ثنا یوسف اور خواتین کے خلاف نفرت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ ثانیہ سعید حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے سوشل میڈیا انفلوئنسر ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل سمیت معاشرتی رویوں اور صنفی امتیاز پر تفصیل سے بات کی۔ ثانیہ معصوم ٹک ٹاکر کا نام سنتے ہی جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ انہوں نے خود کو سنبھالتے ہوئے کہا کہ وہ روز خواتین کی ہلاکتوں کی خبریں سن کر جاگتی ہیں صرف ثنا یوسف ہی نہیں بلکہ اور کتنی ہی خواتین اسی طرح قتل کر دی جاتی ہیں۔ اداکارہ نے اس پر شدید دکھ کا اظہار کیا کہ ہمارا معاشرہ ایسے واقعات کو معمول کا حصہ بنا چکا ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Rafay Mahmood (@rafaymahdood) انہوں نے کہا کہ ہم ظلم کو جواز دے کر آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں، اور یہی رویہ خطرناک ہے۔ ثناء یوسف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ ایک معصوم لڑکی تھی جو کسی تنازع میں ملوث نہیں تھی نہ ہی کوئی ایسا کام کر رہی تھی کہ جس سے کسی کو کوئی پریشانی ہو پھر بھی اسے نشانہ بنایا گیا۔ ثانیہ نے زور دیا کہ خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ جب ہم ’میرا جسم، میری مرضی‘ جیسے نعرے  لگاتے ہیں تو وہ اسی ناانصافی کے خلاف ہوتے ہیں کہ عورت کا ہاں کہنا یا نہ کہنا اس کے اپنے اختیار میں ہونا چاہیے۔ اداکارہ نے معاشرے میں مردوں کی جذباتی ناپختگی کو بھی مسئلے کی جڑ قرار دیا اور کہا کہ یہ تشدد صرف خواتین ہی نہیں، بلکہ خود مردوں کی بے بسی کی بھی علامت ہے۔  

خود کو جان سے مارنے کی کوشش کی تھی؛ فلمسٹار شاہد کا انکشاف

$
0
0
ماضی کے نامور ہیرو شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ زندگی میں ایک ایسا مقام بھی آیا تھا جب میں نے اپنی جان خود لینے کی کوشش کی تھی۔ فلم اسٹار شاہد نے ایک کامیاب، شاندار اور بھرپور زندگی گزاری۔ پیسا، شہرت، عزت اور ہر وہ چیز کمائی جس کی کوئی بھی شخص تمنا کر سکتا ہے۔ انھوں نے فلمی کیریئر کے دوران اردو اور پنجابی فلموں میں کئی بلاک بسٹر فلمیں دیں اور تمام ہی ہیروئنز کے ساتھ کام کیا۔ اس دوران ان کے کئی اسکینڈلز بھی سامنے آئے لیکن کامیابی کا نہ رکنے والا یہ سفر رواں دواں رہا۔ شاہد ہر دوسرے دن ایک نئی کامیابی حاصل کرتے گئے۔  تاہم ہر کامیاب انسان کی طرح اداکار شاہد کی زندگی میں ایسے دن آئے تھے۔ جس وقت وہ شدید دباؤ میں تھے اور جس کے زخم اب بھی تازہ ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اداکار شاہد نے بتایا کہ صرف 9 سال کا تھا جب والدہ چل بسیں اور اس کی اطلاع مجھے ایسے ملی جس کا سوچ کر اب بھی کانپ جاتا ہوں۔ فلم اسٹار شاہد نے بتایا کہ مجھے اسکول سے لینے روزانہ میری ماں آیا کرتی تھیں لیکن اُس دن وہ کافی دیر تک نہیں آئیں تو پرنسپل نے کہا کہ گھر نزدیک ہی ہے خود چلے جاؤ۔ اداکار شاہد نے بتایا کہ میں بوجھل قدموں اور ذہن میں ان گنت سوال لیے گھر کی جانب جا رہا تھا۔ گھر کے باہر کئی گاڑیاں کھڑی تھیں، جنھیں دیکھ کر میں پریشان ہوگیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ گھر پہنچ کر پتا چلا کہ میری ماں نہیں رہی۔ یہ وہ لمحہ تھا جسے میں آج تک بھول نہیں سکا۔ میں ٹوٹ کر رہ گیا۔ فلم اسٹار شاہد نے انکشاف کیا کہ ماں کی جدائی کا زخم مجھ میں رستا گیا۔ میں 14 سال کا ہوگیا تھا اور میں نے محسوس کیا کہ ماں کے انتقال کے بعد مجھے زندہ نہیں رہنا چاہیے۔ اداکار شاہد نے بتایا کہ میں نے اپنی جان لینے کی کوشش بھی کی لیکن خوش قسمتی سے بچ گیا۔ کبھی نہیں سوچا تھا کہ اللہ زندگی میں اتنی کامیابیاں اور شہرت دے گا۔ کاش ماں زندہ ہوتی۔     

بیدردی سے قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف نے کس ڈرامے میں کام کیا تھا؟

$
0
0
بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ اسلام آباد میں اپنے گھر کے اندر قتل ہونے والی معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف نے ایک ڈرامے میں بھی کام کیا تھا۔ 17 سالہ ثنا یوسف کے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد لاکھوں میں تھیں۔ ان کی زیادہ تر ویڈیوز میں سادگی، برجستگی، مزاح اور عمومی مسائل پر گفتگو ہوا کرتی تھی۔ ثنا یوسف اپنی ویڈیوز میں ہر وقت ہنستی مسکراتی نظر آتی تھیں۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنی سادگی کی وجہ سے بھی کافی مقبول تھیں۔ مقتولہ ثنا یوسف کی ویڈیوز دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں تھا کہ اس چھوٹی سی بچی میں ایک اداکارہ بھی چھپی ہوئی ہے۔ جس کا ثبوت اس وقت ملا جب سوشل میڈیا پر ایک ڈرامے ’وہ ضدی سی‘ کی چند تصاویر وائرل ہوئیں۔ جن میں چائلڈ اسٹار عینا آصف کے ساتھ ثنایوسف بھی چند مناظر میں نظر آ رہی ہیں۔ اس ڈرامے میں عینا آصف نے علی عباس کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا جب کہ ثنا یوسف نے ان کی ہم جماعت سہیلی کا کردار نبھایا تھا۔ یہ تصاویر وائرل ہوئیں تو سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر اس افسوسناک واقعے پر دلی رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سماج ایک باصلاحیت لڑکی سے محروم ہوگیا۔  

شادی سے پہلے بہت افیئرز تھے جن کے بارے میں شوہر کو بتایا ہے، روبی انعم

$
0
0
اسٹیج ڈراموں کی معروف اداکارہ روبی انعم نے شادی سے قبل کیے گئے اپنے معاشقوں اور دوستی کے بارے میں اپنے شوہر کو بتا دیا تھا۔ نجی ٹیلی وژن کے ایک پروگرام میں روبی انعم نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے افیئرز کو خفیہ نہیں رکھا، یہاں تک کہ اپنے شوہر کو بھی ماضی کے ان قصوں کے بارے میں بتا دیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ خاندان میں کوئی بھی ان کے اداکاری کرنے سے خوش نہیں تھا یہاں تک کہ ان کی منگنی بھی ختم ہوگئی تھی۔ روبی انعم نے بتایا کہ شادی سے قبل معاشقے بھی تھے اور دوستیاں بھی تھیں۔ ایک بار شادی شدہ مرد سے بھی عشق ہوگیا تھا لیکن امی نے وہاں شادی سے انکار کردیا۔  اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں نے شادی تاخیر سے کی، لیکن بے حد خوش ہوں اور شوہر کو میرے سابق تمام معاشقوں کے بارے میں خود میں نے بتایا۔ اپنے بچپن کے بارے میں روبی انعم نے بتایا کہ وہ ٹام بوائے تھیں۔ لڑکوں کی طرح کے کپڑے پہننا، اسٹائل اپنانا اور کھیلنا کودنا۔ لڑکیوں سے میری بنتی نہیں تھی۔ اداکارہ روبی انعم نے کہا کہ اب اسٹیج کا معیار بہت گر گیا ہے۔ اسٹیج ڈراما رقص بن کر رہ گیا۔ نئی لڑکیاں بھی صرف رقص پر توجہ دیتی ہیں۔    

صبا قمر نے عید کس منفرد انداز میں گزاری؟ پوسٹ نے دل جیت لیے

$
0
0
عید کے موقع پر جب تمام شوبز شخصیات اپنی دیدہ زیب تصاویر سے سوشل میڈیا کی زینت بڑھا رہی تھیں، معروف اداکارہ صبا قمر نے ایک منفرد راستہ اختیار کیا۔ انہوں نے عید کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی، جس پر مداحوں کے تجسس نے انہیں وجہ بتانے پر مجبور کردیا۔ صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کو بتایا کہ اس بار انہوں نے جان بوجھ کر عید کی روایتی تیاریوں سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا، ’’میرے پیارو! میں جانتی ہوں آپ میری عید کی تصاویر کے منتظر تھے، لیکن اس بار کوئی خاص جھلک تھی ہی نہیں۔‘‘ اداکارہ نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ کئی مہینے مسلسل کام اور سفر میں گزرنے کے بعد انہیں آرام کی شدید ضرورت تھی۔ ’’میں نے پہلی بار محسوس کیا کہ مجھے یہ سب کرنے کی ضرورت نہیں۔ میں نے سچا، سادہ اور روح کو سکون دینے والا آرام چنا‘‘۔ انہوں نے اپنی عید کی روٹین شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یہ تین دن بالوں میں تیل لگا کر، مزیدار کھانے کھا کر اور خاموش دعائیں مانگتے ہوئے گزارے۔ ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی انسان کو رک کر سانس لینے اور اپنے آپ کو وقت دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ صبا قمر نے مداحوں سے وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی اپنی معمول کی روٹین میں واپس آ جائیں گی۔ انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ’’آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ کہ آپ ہمیشہ مجھے سمجھتے ہیں اور میری کمی کو محسوس کرتے ہیں۔‘‘

فیروز خان کا خود پر تنقید کرنے والی اداکاراؤں کو کرارا جواب

$
0
0
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکار فیروز خان نے آخرکار ان تمام اداکاراؤں کو کرارا جواب دے دیا ہے جنہوں نے ان پر گھریلو تشدد کے الزامات کے بعد کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ’خانی‘، ’اے مشتِ خاک‘ اور حالیہ مقبول ڈرامہ ’اکھاڑا‘ جیسے سپر ہٹ پروجیکٹس دینے والے فیروز خان اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ متنازع بیانات اور ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی خبروں میں رہے ہیں۔ خاص طور پر اپنی سابقہ اہلیہ سیدہ علیزہ سلطان سے طلاق اور اس دوران اٹھنے والے گھریلو تشدد کے الزامات نے نہ صرف مداحوں کو حیرت میں ڈالا بلکہ شوبز انڈسٹری کے کئی افراد نے ان سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ فیروز خان کے خلاف اُس وقت محاذ کھولا گیا جب ان کی ساتھی اداکارہ اقرا عزیز نے ڈرامہ ’’سانول یار پیا‘‘ سے علیحدگی اختیار کرلی۔ بعد ازاں ایمن خان، منال خان، اُشنا شاہ اور مریم نفیس جیسے نامور چہروں نے بھی کھل کر فیروز پر تنقید کی۔ اگرچہ وقت کے ساتھ کچھ تعلقات بحال ہوئے، لیکن اقرا عزیز کی جگہ ڈرامے میں درفشاں سلیم کو کاسٹ کرلیا گیا، جبکہ فیروز اب بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں فیروز خان نے میزبان یاسر نواز سے گفتگو کرتے ہوئے اس تمام تنازع پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سارے معاملے نے انہیں یہ سکھایا کہ ’’روزی اللہ دیتا ہے، کوئی انسان نہیں‘‘۔ وہ نہ صرف معاشی طور پر متاثر نہیں ہوئے بلکہ ان کا ایمان بھی مزید مضبوط ہوا ہے۔ یاسر نواز نے جب ان سے پوچھا کہ کیا یہ سب ذہنی طور پر اُن کےلیے تکلیف دہ تھا، تو فیروز نے خود اعتمادی سے جواب دیا: ’’میں ایک مثبت انسان ہوں، اور دوسروں کی باتوں پر زیادہ غور نہیں کرتا۔ میرے ایبس (Abs) اسی لیے ہیں کہ میں اپنے اندر منفی سوچ کو جگہ ہی نہیں دیتا۔‘‘ فیروز خان نے واضح انداز میں کہا کہ وہ اب ان لوگوں کے ساتھ کام نہیں کریں گے جو دکھاوے میں تو ان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے تھے لیکن پیٹھ پیچھے تنقید کرتے تھے۔ ’’اللہ نے میری زندگی میں فلٹر لگا دیا ہے، اور ایسے زہریلے لوگ خود بخود باہر نکل گئے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب اپنے اردگرد صرف مثبت سوچ رکھنے والے لوگوں کو چاہتے ہیں، اور جنہوں نے ان کے مشکل وقت میں ان کا ساتھ نہیں دیا، اُن کے ساتھ وہ دوبارہ کبھی کام نہیں کریں گے۔

رجب بٹ باز نہیں آئے، بھانجی کے عقیقے پر دولت کی بے جا نمائش

$
0
0
پاکستان کے متنازع یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر اپنی دولت کی نمائش پر تنقید کا نشانہ بن گئے۔ رجب بٹ کی بھانجی آیت زہرا کے عقیقے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں پیسوں کی بے تحاشا برسات اور انہیں پیروں تلے روندنے کے مناظر نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ تقریب کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رجب بٹ، ان کی اہلیہ ایمان اور دیگر فیملی ممبرز ننھی بچی پر پیسے برسا رہے تھے۔ لیکن جو چیز سب سے زیادہ قابل اعتراض تھی، وہ زمین پر بکھرے ہوئے نوٹوں کو پیروں تلے روندتے ہوئے مناظر۔ یہ منظر دیکھ کر صارفین غصے سے پھٹ پڑے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے کو پیسوں کی بے حرمتی قرار دیتے ہوئے رجب بٹ اور ان کے خاندان کو کھل کر تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے لکھا، ’’اگر یہ پیسہ حلال کا ہوتا تو اس طرح اڑایا نہیں جاتا۔‘‘ جبکہ دوسرے نے کہا، ’’یہ عقیقہ نہیں بلکہ محض ایک تماشا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی دولت کی نمائش کرنا چاہتے ہیں۔‘‘ https://www.instagram.com/reel/DKt3NGnoWyX/ عوام کی بڑی تعداد نے اسے پیسوں کی توہین اور غریبوں کے منہ پر طمانچہ قرار دیا، جہاں امیر طبقات دکھاوے کے لیے کرنسی زمین پر گرا رہے ہیں اور دوسری طرف کروڑوں لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں جب رجب بٹ اپنی دولت کی نمائش پر تنقید کا نشانہ بنے ہیں۔ ماضی میں بھی وہ اپنی مہنگی گاڑیوں، گھروں اور شاپنگ کی ویڈیوز کی وجہ سے بحث کا موضوع بنتے رہے ہیں۔ تاہم، اس بار ان کا یہ رویہ خاصا قابل اعتراض ہے کیونکہ یہ ایک مذہبی تقریب کے موقع پر تھا۔

نادیہ حسین اور شوہر کیخلاف بینک فراڈ کیس میں بڑی پیشرفت

$
0
0
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے 2 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کردیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے 53 کروڑ روپے کا بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین سمیت 2 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔ عدالت نے 2 ملزموں امتیاز اور فیصل کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔ عدالتی فیصلےکے فوری بعد ملزم فرار ہوگئے۔ دوراں سماعت ایف اے افسران موجود نہیں تھے۔ ملزمان نے ایف آئی اے حکام کی عدم موجودگی کا ملزمان نے فائدہ اٹھایا اور فرار ہوگئے۔ مقدمے کے مرکزی ملزم اداکارہ نادیہ کے شوہر عاطف خان پہلے ہی جیل میں ہیں۔

60 کی دہائی کے عالمی شہرت یافتہ امریکی بینڈ کے بانی چل بسے

$
0
0
1960 میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے امریکی میوزیکل بینڈ ’’دی بیچ بوائز‘‘ کے شریک بانی اور لیجنڈری موسیقار برائن ولسن 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اہل خانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارا دل یہ اعلان کرتے ہوئے ٹوٹ رہا ہے کہ عزیز والد، برائن ولسن، اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ موسیقی کی دنیا کے اس درخشاں ستارنے 1942 میں کیلیفورنیا کے شہر ہارتھورن میں آنکھ کھولی اور اپنے چھوٹے بھائیوں کارل اور ڈینس، کزن مائیک لو اور دوست آل جارڈین کے ساتھ مل کر میوزیکل بینڈ کی بنیاد رکھی۔ اس میوزیکل بینڈ کا نام ’’ دی بیچ بوائز‘‘ رکھا گیا تھا جس نے امریکا ہی نہیں بلکہ دنیا کے سب سے کامیاب راک بینڈ کی حیثیت سے شہرت حاصل کی۔ میوزیکل بینڈ کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق ’’دی بیچ بوائز‘‘ کے 100 ملین سے زائد ریکارڈز دنیا بھر میں فروخت ہوئے۔ برائن ولسن نے "I Get Around"، "Help Me, Rhonda"، اور "Good Vibrations" جیسے شہرۂ آفاق گانے دیے۔ ان کا البم Pet Sounds ریکارڈنگ اسٹوڈیو میں موسیقی کی تخلیق کے منفرد انداز کی وجہ سے کلاسک تسلیم کیا جاتا ہے۔ حیرت انگیز صلاحیتوں اور موسیقی میں جدت کے باعث میگزین رولنگ اسٹون نے برائن ونسن کو 100 عظیم ترین فنکاروں کی فہرست میں 12ویں نمبر پر رکھا تھا۔ برائن ونسن کو 1984 میں شیزوفرینیا کی تشخیص ہوئی تھی جس کی ایک ممکنہ وجہ نفسیاتی ادویہ کا بے دریغ استعمال بتایا گیا تھا۔ گزشتہ برس کے اوائل میں برائن ونسن میں ڈیمینشیا کی علامات بھی ظاہر ہوئی تھیں اور گزشتہ برس ہی برائن ونسن کی دوسری اہلیہ میلنڈا کا انتقال ہوا تھا۔ برائن کی پہلی شادی سے دو بیٹیاں کارنی اور وینڈی ہیں جب کہ دوسری اہلیہ سے کوئی اپنی اولاد نہیں تھی لیکن جوڑے نے پانچ بچوں کو گود لیا تھا۔ برائن ولسن کے انتقال سے موسیقی کے ایک زرخیز عہد کا خاتمہ ہوگیا۔ دنیا بھر سے ان کے مداحوں اور موسیقی کے دلدادہ افراد نے برائن ونسن کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔  
Viewing all 17859 articles
Browse latest View live


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>