Quantcast
Channel: Showbiz News in Urdu - شوبز نیوز - ایکسپریس اردو
Viewing all 17636 articles
Browse latest View live

معرکہ حق: ایک سنسنی خیز اور حقائق پر مبنی دستاویزی فلم جاری

$
0
0
معرکہ حق کے حوالے سے 27 منٹ 51 سیکنڈ دورانیے کی ایک سنسنی خیز اور حقائق پر مبنی دستاویزی فلم جاری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق "معرکہ حق "  27 منٹ 51 سیکنڈ پرمشتمل جامع اور معلوماتی دستاویزی فلم ہے جو مستند حقائق پر مبنی ہے۔ یہ فلم نہ صرف ہندوستان کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو بے نقاب کرتی ہے بلکہ پاکستان کی جرات مندانہ عسکری کارروائی مارکۂ حق کی جھلک بھی پیش کرتی ہے۔ ایک ایسا تاریخی لمحہ جس نے جنوبی ایشیا کے جیو اسٹریٹیجک توازن کو یکسر تبدیل کر دیا، یہ فلم ناقابلِ تردید شواہد کے ذریعے ثابت کرتی ہے کہ پہلگام کا واقعہ بھارتی بیانیے کی بنیاد پر سچائی کی کسوٹی پر پورا نہیں اترتا۔  اس کے برعکس، پاکستان نے نہ صرف اپنے خلاف گھڑے گئے جعلی دہشت گرد کیمپوں کی حقیقت دنیا پر آشکار کی، بلکہ خود بھارتی عوام نے بھی مودی سرکار کے جھوٹ کو بے نقاب کیا۔ دستاویزی فلم میں 10 مئی کو آپریشن  بنیان مرصوص  کے تحت پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیا گیا فیصلہ کن عسکری جواب بھی پیش کیا گیا ہے۔ ایک ایسا جواب جس نے بھارتی جارحانہ عزائم اور جنگی جنون کو واضح پیغام دیا، ڈاکومینٹری میں سیاسی اور عسکری قیادت کی بر وقت فیصلہ سازی کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ دستاویزی فلم میں پاکستانی عوام کی افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور حمایت  اور بہادری کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔  

پاک بھارت کشیدگی کے باوجود ’’چلم جوشی تہوار‘‘ میں غیر ملکی سیاحوں کی شرکت

$
0
0
چترال میں جاری کیلاش قبیلے کا تین روزہ قدیم مذہبی اور ثقافتی تہوار ’’چلم جوشی‘‘ اپنی تمام تر رنگینیوں اور عقیدت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ چلم جوشی تہوار وادی کیلاش کی تہذیب، خوشی، ہم آہنگی اور فطرت سے محبت کی علامت بن چکا ہے، جو ہر سال ہزاروں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ سالانہ چلم جوشی فیسٹول 13 سے 17 مئی 2025 تک وادی کیلاش کی تینوں خوبصورت وادیوں رمبور، بمبوریت اور بریر میں منایا گیا۔ تہوار کا آغاز رمبور وادی میں رسم ورواج سے ہوا، دوسرے مرحلہ میں وادئ بمبوریت میں سرگرمیاں جاری رہیں۔ آخری مرحلہ میں بریر وادی میں یہ خوبصورت تہوار رعنایوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ تہوار کو دیکھنے کےلیے 170 سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے وادئ کیلاش کا رخ کیا۔ ان میں فرانس، جرمنی، امریکا، آسٹریلیا، اٹلی، سوئٹزرلینڈ، روس، جاپان، چین، یونان، تائیوان، جنوبی کوریا، انگلینڈ، ہالینڈ، ملائشیا، انڈونیشیا اور رومانیہ سے تعلق رکھنے والے سیاح شامل ہیں۔ تہوار کےلیے مقامی پولیس کے ساتھ ساتھ فرنٹیئر کور نارتھ نے بھی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ وادئ کیلاش کی قدرتی خوبصورتی کے ساتھ چلم جوشی تہوار ان کےلیے خوشگوار یادوں کا مجموعہ بن گیا ہے۔

شیخ مجیب کی بائیوپک میں حسینہ واجد کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گرفتار

$
0
0
ڈھاکا: شیخ مجیب کی بائیوپک میں حسینہ واجد کا کردار ادا کرنے والی معروف بنگلہ دیشی اداکارہ نصرت فاریہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نصرت فاریہ کو ڈھاکا کے شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تھائی لینڈ روانہ ہونے والی تھیں۔ امیگریشن چیک پوائنٹ پر اُن کے خلاف موجود وارنٹ کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔ پولیس کے مطابق نصرت فاریہ پر جولائی 2024 میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سابق بنگلا دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف مبینہ طور پر قتل کی کوشش میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Somoy English (@en.somoynews.tv) 31 سالہ بنگلہ دیشی اداکارہ نصرت فاریہ بنگلہ دیش اور بھارت کی مشترکہ فلم ’’مجیب: دی میکنگ آف اے نیشن‘‘ میں شیخ حسینہ کا کردار ادا کرنے کیلئے مشہور ہیں۔ یہ فلم بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمٰن کی زندگی پر بنائی گئی تھی اور اس کی ہدایت کاری بھارتی فلم ساز شیام بینیگل نے کی تھی۔ خیال رہے کہ مذکورہ مظاہروں کے بعد شیخ حسینہ نے وزارتِ عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا تھا اور وہ بعد ازاں بھارت روانہ ہو گئی تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ نصرت فاریہ کی گرفتاری اُن مظاہروں اور اس دوران پیش آنے والے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کا حصہ ہے۔

آپ جہنم کے ہی حقدار ہیں، جاوید اختر کے متنازع بیان پر پاکستانی فنکاروں کا سخت ردعمل

$
0
0
جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر شرمیلا فاروقی اور ژالے سرحدی سمیت فنکاروں اور نامور شخصیات کا ردعمل سامنے آگیا۔ اشتعال پھیلانے کیلئے مشہور بھارتی شاعر اور مصنف جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر پاکستان کی معروف شخصیات شرمیلا فاروقی اور ژالے سرحدی سمیت دیگر فنکاروں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے جاوید اختر پر تنقید کی ہے۔ https://www.instagram.com/reel/DJyz30rNbVq/ ایک کتاب کی تقریبِ رونمائی کے دوران جاوید اختر نے کہا کہ وہ دونوں جانب (پاکستان اور بھارت) سے تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ "ایک طرف سے مجھے کافر کہہ کر جہنم کا مستحق قرار دیا جاتا ہے، جبکہ دوسری جانب سے کہا جاتا ہے کہ میں جہادی ہوں اور پاکستان چلا جاؤں۔ اگر مجھے پاکستان اور جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو، تو میں جہنم جانا پسند کروں گا۔" جاوید اختر کے اس بیان پر وہاں موجود حاضرین نے تالیاں بجائیں تاہم سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو وائرل ہوتے ہیں صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ جہنم کے ہی حقدار ہیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle) اس بیان پر پاکستان میں سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی اور اداکارہ ژالے سرحدی نے جاوید اختر کے الفاظ کو نفرت انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات دونوں ممالک کے درمیان نفرت کو ہوا دیتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ معروف شخصیات کو اپنے الفاظ کے اثرات کا ادراک ہونا چاہیے، خاص طور پر ایسے حساس معاملات پر گفتگو کرتے وقت انہیں خیال رکھنا چاہیے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle) دوسری جانب اداکارہ مشی خان نے پاکستانی فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’جانے سے پہلے اُن لوگوں کو بھی لے جائیں جو پاکستان میں آپ کے قدموں میں بیٹھے تھے‘۔ عمران عباس نے جاوید اختر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم نے انہیں فرسٹ کلاس ٹریٹمنٹ دیا مگر وہ اس کے قابل نہیں تھے‘۔ https://www.instagram.com/p/DJzQyiYsWR-/  

سارہ خان اور فلک شبیر دوسرے بچے کو خوش آمدید کرنے والے ہیں؟ ویڈیو وائرل

$
0
0
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں ہیں۔ گلوکار فلک شبیر اور ان کی اہلیہ اداکارہ سارہ خان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اکثر وائرل رہتی ہیں تاہم اس بار وہ اپنے گھر نئے ننھے مہمان کی ممکنہ خوشخبری کے باعث سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں فلک شبیر کی ایک وی لاگ میں ان کی بیٹی عالیانہ فلک نے اپنی والدہ سارہ خان کے حاملہ ہونے کا اشارہ دیا ہے جس کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں ہیں کہ فلک اور سارہ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ https://www.instagram.com/reel/DJzrV14sPM6/ ویڈیو میں فلک شبیر عالیانہ سے پوچھتے ہیں کہ "بے بی کہاں ہے؟" جس پر الیانہ سارہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہتی ہے "دوسرا بے بی ممی کے پاس ہے۔" سوشل میڈیا صارفین اور اس خوبصورت جوڑی کے مداح انہیں دوبارہ والدین بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ حال ہی میں سارہ خان کا ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ فیمنسٹ نہیں ہیں اور مردوں کا کام مردوں پر ہی چھوڑنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مردوں کو وہ مقام دینا چاہیے جو اُن کے لیے مخصوص ہے تاکہ عورتیں سکون سے جی سکیں۔

آصف رضا میر نے سجل اور احد کی علیحدگی پر خاموشی توڑ دی

$
0
0
معروف سینئر پاکستانی اداکار آصف رضا میر نے اپنی سابقہ بہو سجل علی کے ساتھ کام اور سوشل میڈیا رجحانات پر تبصرہ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ آصف رضا میر نے پہلی بار سابقہ بہو سجل علی کے ساتھ پیشہ ورانہ تعلقات اور سوشل میڈیا کے بدلتے رجحانات پر کھل کر بات کی ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اور سجل علی جلد ڈرامہ "میں منٹو نہیں ہوں" میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، جس میں وہ سجل کے والد کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب اس منصوبے کی کاسٹنگ ہوئی تو اس پر سوالات اٹھے، تاہم انہوں نے بطور سینئر اداکار اسے پیشہ ورانہ جذبے سے قبول کیا کیونکہ ان کے نزدیک زندگی میں آگے بڑھنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سجل اور ان کیلئے ترقی کا موقع ہے اور سجل نے بھی کام کے دوران بہادری اور پروفیشنلزم کا مظاہرہ کیا۔ https://www.instagram.com/reel/DJzhm50MIlH/ آصف رضا میر نے ایک حالیہ ایونٹ کی وائرل ویڈیوز پر بھی تبصرہ کیا، جن میں احد رضا میر اور سجل علی کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا خاندان ایسی باتوں سے متاثر نہیں ہوتا کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ماضی کے تعلقات پر تبصرے کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رشتے وقت کے ساتھ بدلتے ہیں، اور پرانے زخموں کو چھیڑنے کے بجائے آگے بڑھنا ہی دانشمندی ہے۔ یاد رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر نے 2022 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی تاہم ان دونوں کی جانب سے اس کا کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔

22 سالہ انفلوئنسر کو ڈیلیوری بوائے نے گولی مار کر ہلاک کردیا

$
0
0
کولمبین سوشل میڈیا انفلوئنسر ماریہ جوز ایسٹوپینن کو گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 22 سالہ طالبہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ماریہ جوز ایسٹوپینن کو کولمبیا کے علاقے کوکوٹا میں اس کے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ انفلوئنسر پر یہ حملہ اس وقت ہوا جب ایک شخص ڈیلیوری مین کا روپ دھار کر ماریہ کیلئے جعلی تحفہ لے کر اس کے پاس پہنچا اور اسے قریب سے گولی مار کر فرار ہوگیا۔         View this post on Instagram                       A post shared by India Today (@indiatoday) کولیبیا کے مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو ماریہ جوز کو قریب سے گولی مار کر بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔ واقعے کے فوری بعد ​​ماریہ جوز کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

ہارر تھرلر فلم ’فائنل ڈیسٹینیشن: بلڈ لائنز‘ نے کمائی کے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیئے

$
0
0
ہالی ووڈ کی ہارر تھرلر فلم ’فائنل ڈیسٹینیشن: بلڈ لائنز‘ نے کمائی کے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائنل ڈیسٹینیشن فرنچائز کی اس نئی فلم نے شائقین کے ہوش اڑا دیے ہیں اور اسے خوب پزیرائی مل رہی ہے۔ 16 مئی کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے رواں ہفتے 51 ملین ڈالرز کی کمائی کر کے گزشتہ تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔ اس فرنچائز کی 14 سالوں بعد کوئی فلم سینما گھروں کی زینت بنی ہے جبکہ یہ مجموعی طور پر اس فرنچائز کی چھٹی فلم ہے۔ یہ ہالی ووڈ کے آنجہانی اداکار ٹونی ٹوڈ کی آخری فلم بھی ہے جو گزشتہ برس انتقال کر گئے تھے۔ اس میں خطرناک طریقوں سے موت کا شکار ہونے والے خاندان کو دکھایا گیا ہے اور دکھایا گیا ہے کہ اس خاندان کی ایک لڑکی جو کالج کی طالب علم ہے، اس خونی کھیل کو ختم کرنے کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہے جس سے انٹرویل کے بعد شائقین کا تجسس مزید بڑھ جاتا ہے۔ اسٹیفنی کو اپنی دادی سے پتا چلتا ہے کہ اس نے خود ایک پیشگوئی کی تھی جس نے کئی سال پہلے کئی زندگیاں بچائی تھیں اور اب خاندان کے مزید لوگوں کو کیسے بچایا جاسکتا ہے۔  

پرائیڈ آف پرفارمنس ملنے پر ُسونا اور چاندی‘ کے اعزاز میں تقریبِ پذیرائی

$
0
0
ٹی وی ڈراما کی معروف جوڑی ’’سونا چاندی‘‘ سے شہرت پانے والے اداکار حامد رانا اور شیبا حسن کو پرائیڈ آف پرفارمنس ملنے کی خوشی میں ایک تقریب پذیرائی منعقد کی گئی۔ دی بورے والینز کمیونٹی کی اس تقریب میں پرائیڈ آف پرفارمنس اداکار خالد عباس ڈار، اورنگ زیب لغاری، راشد محمود، اشرف خان اور معروف گلوکار خالد بیگ نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی اور سونا چاندی کے فن پر روشنی ڈالی۔ سونا چاندی کے اعزاز میں رکھی گئی اس تقریب میں افواجِ پاکستان سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر اداکار خالدعباس ڈار کا کہنا تھا کہ حامد رانا ور شیبا حسن کی لازوال پرفارمنس کی وجہ سے سونا چاندی کو پاکستان کی ڈراما تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے بانی دی بورےوالینز عبد الباسط خان اور اس تنظیم کے تمام لوگوں کی فنکار برادی کی عزت افزائی کے لیے تقریب کو مثالی قرار دیا۔ اس موقع پر شرکا کے ساتھ گفتگو میں خالد عباس ڈار نے اپنی زندگی کے مختلف واقعات بھی شیئر کرکے تقریب کو یادگار بنایا۔ گلوکار خالد بیگ کےساتھ شرکا تقریب نے قومی پرچم تھامے ’’سوہنی دھرتی اللہ رکھے، قدم قدم آباد تجھے‘‘ گا کر وطن اور افواج پاکستان سے محبت کا اظہار کیا۔ ہاکی ورلڈکپ 1978 کے فائنل میں فیصلہ کن گول کرکے پاکستان کو عالمی چیمپئن بنوانے والےہیرو رانا احسان اللہ اورمینجمنٹ کمیٹی کے رکن ضیا محمود خان نے تمام فنکاروں اورمہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔    

’مشن امپاسیبل 8‘ نے ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کا بزنس کرلیا، مگر کیسے؟

$
0
0
ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز کی نئی فلم مشن امپاسیبل 8: دی فائنل ریکننگ نے امریکا میں ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کا بزنس کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلم کو ابتدائی طور پر 17 مئی کو پانچ ممالک، جاپان، جنوبی کوریا، بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ریلیز کیا گیا تھا جہاں اس نے باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں ویک اینڈ پر ساڑھے سات لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہوئیں، جو رواں سال کسی بھی فلم کے لیے سب سے زیادہ ہیں، اور فلم نے وہاں 5 ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔ بھارت میں فلم کی کمائی 4 ملین، جاپان میں 2 ملین جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مجموعی طور پر 1 ملین ڈالرز رہی۔ فلم 23 مئی کو امریکا سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جبکہ چین میں اس کی ریلیز 30 مئی کو متوقع ہے۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ فلم ریلیز کے بعد عالمی سطح پر ایک ارب ڈالرز سے زائد کمانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ ٹام کروز کی اس فلم فلم کی امریکا میں ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کی ایڈوانس بکنگ کی جاچکی ہے۔ شمالی امریکا میں اس کے ابتدائی ویک اینڈ پر 100 ملین ڈالرز کی آمدنی کی توقع کی جا رہی ہے۔

عمر کے بارے میں جھوٹ کبھی نہیں بولتی، بشریٰ انصاری کتنے برس کی ہیں؟

$
0
0
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے 69 سال کی عمر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عمر چھپانے کے رویے پر سوال اٹھا دیا۔ بشریٰ انصاری نے اپنی 69ویں سالگرہ کے موقع پر عمر سے متعلق معاشرتی رویوں پر کھل کر بات کی ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی عمر سے کوئی مسئلہ نہیں، بلکہ وہ اسے اللہ کی طرف سے عطا کردہ تجربات اور سیکھنے کے سفر کا حصہ سمجھتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ہمارے معاشرے میں عمر کو ایک ممنوع موضوع سمجھا جاتا ہے، خصوصاً جب لوگ بڑے ہو جاتے ہیں۔ ان کے مطابق، ماضی میں لوگ بہتر کردار یا شادی کے امکانات کے لیے عمر چھپایا کرتے تھے، مگر وہ خود ایسا کبھی نہیں کریں گی۔ https://www.instagram.com/reel/DJw6oNBMtOE/ بشریٰ انصاری نے کہا کہ روح کو جوان ہونا چاہیے، جسم پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جھوٹ بول کر وہ نہ تو ماہرہ خان کے کردار لے سکتی ہیں، نہ ہانیہ عامر کی جگہ لے سکتی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی صحت اور خوشگوار زندگی پر شکر خدا کا ادا کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی۔

خلیل الرّحمان قمر ایک مرتبہ پھر عدالت پہنچ گئے

$
0
0
معروف مصنف و ڈرامہ نگار خلیل الرّحمان قمر نے ہنی ٹریپ اور اغوا کیس میں آمنہ عروج و دیگر کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی. رپورٹ کے مطابق خلیل الرّحمان قمر نے ملزمہ آمنہ عروج سمیت دیگر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔ اپیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کے توسط سے جمع کرائی گئی۔ خلیل الرّحمان قمر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان پولیس کے سامنے جرم کا اعتراف کرچکے ہیں، اس کے باوجود ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔ اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر اپیل منظور کی جائے۔

رجب بٹ نے اہلیہ سے بدسلوکی کے الزامات پر وضاحت پیش کر دی

$
0
0
پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کریئیٹر رجب بٹ نے اہلیہ کیساتھ بدسلوکی کے حالیہ الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ ایمان کے ساتھ رویے کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ وہ اپنی بیوی کو ویڈیوز میں نظر انداز کرتے ہیں اور ان کے ساتھ احترام کا رویہ نہیں رکھتے۔ اب رجب بٹ نے ایک ویڈیو پیغام میں ان الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ ایمان ایک حساس لڑکی ہیں اور وہ ان دنوں بیمار ہیں، اسی لیے وہ حالیہ ویڈیوز میں اہلیہ کو شامل نہیں کر رہے۔ رجب کا کہنا تھا کہ ایمان سوشل میڈیا سے دور رہتی ہیں اور وہ کیمرے کے سامنے اداکاری نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک شوہر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور ان کی ازدواجی زندگی صرف آن-اسکرین نہیں بلکہ ذاتی اور حقیقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک سوشل میڈیا کی وجہ سے کئی رشتے خراب ہوچکے ہیں تاہم وہ اپنا رشتہ کبھی خراب نہیں ہونے دیں گے۔ تاہم سوشل میڈیا پر صارفین اب بھی رجب بٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ عزت، وقت اور توجہ بھی رشتے کیلئے ضروری ہے، صرف وضاحتیں کافی نہیں۔

احسن خان کی پرواز میں آصفہ بھٹو سے ملاقات کی تصویر وائرل

$
0
0
معروف پاکستانی اداکار احسن خان نے حال ہی میں ایک پرواز کے دوران پاکستان کی خاتون اوّل صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر آصفہ بھٹو کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں احسن نے آصفہ بھٹو کو ایک ایسی شخصیت قرار دیا جو بیک وقت ہمدردی اور قوت کی علامت ہیں۔ https://www.instagram.com/reel/DJ1MzLItPEz/ انہوں نے کہا کہ آصفہ کی ذہانت اور عوامی خدمت کے لیے ان کی وابستگی واضح طور پر جھلکتی ہے۔ احسن خان نے یہ بھی بتایا کہ آصفہ بھٹو نے ان کا کام دیکھا ہے اور اس پر مثبت رائے دی ہے، جس پر وہ ان کے مشکور ہیں۔ سوشل میڈیا پر احسن خان اور آصفہ بھٹو کی یہ تصویر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی پُرکشش جھلک ہیں۔       

اداکارہ نادیہ کے شوہر کیخلاف بینک فراڈ کیس میں اہم پیشرفت

$
0
0
کراچی: اڈیشنل ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے 53 کروڑ روپے کا بینک فراڈ کے مقدمے میں وکلا کے دلائل کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت کے روبرو 53 کروڑ روپے کابینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ درخواست ضمانت پر فیصلہ 22 مئی کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم عاطف خان پر الزام ہے کہ اس نے نجی کمپنی کے چیف ایزیکٹو کے 53 کروڑ روپے اپنے بزنس میں استعمال کیئے۔

ہالی ووڈ کے وہ بڑے اسٹارز جو جلد خفیہ طور پر شادی کرنے والے ہیں

$
0
0
معروف امریکی ماڈل جیجی حدید اور ان کے بوائے فرینڈ بریڈلی کوپر مبینہ طور پر اپنے تعلقات کو اگلے درجے تک لے جانے کے لیے تیار ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ماڈل کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ جیجی حدید اور فرینڈ بریڈلی کے شادی کے بندھن میں بندھنے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں جبکہ وہ شادی سے قبل ایک ساتھ رہنے کا منصوبہ بھی بنا رہے ہیں۔  یاد رہے کہ جیجی اس سے قبل امریکی گلوکار زین ملک سے رشتہ ازدواج میں منسلک تھیں جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے اور یہ دونوں علیحدگی کے بعد بھی مشترکہ طور پر اپنی بیٹی کی پرورش کر رہے ہیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by Pinkvilla USA (@pinkvillausa) دوسری جانب گلوکار ایڈ شیران کے ایک انٹرویو کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ جیسے اب ہالی ووڈ میں شادیوں  کا سیزن چل پڑا ہے۔ ایڈ نے اتفاقی طور پر اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز اور بینی بلانکو نے "سیو دی ڈیٹ" کارڈز بھیجے ہیں اس کے باوجود کہ جوڑے نے پہلے کہا تھا کہ انہیں شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Pinkvilla USA (@pinkvillausa) ایڈ شیران کے اس انٹرویو سے سیلینا گومز جو پہلے جسٹن بیبر کی محبت میں مبتلا تھیں، کی شادی کی خبر بھی سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔   

شرح طلاق میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟ صبا فیصل نے بتا دیا

$
0
0
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے طلاق کی شرح میں اضافے کی وجہ خواتین کو ہی قرار دے دیا۔  طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح اور اس کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے اداکارہ  صبا فیصل نے کہا کہ آج کل خواتین مردوں کے مقابل آگئی ہیں وہ ان سے مقابلہ کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ طلاق زیادہ ہورہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مرد کو اللہ تعالیٰ نے ایک الگ مقام دیا ہے ایک جگہ دی ہے، چاہے جتنے بھی زمانے بدل جائیں کتنی ہی جدت آجائے اللہ کا بنایا ہوا قانون وہیں رہے گا اس کو کوئی ختم نہیں کر سکتا۔         View this post on Instagram                       A post shared by MediaMasala.Pk (@mediamasala) سینئر اداکارہ کا کہنا ہے شادی کو چلانے کیلئے یہ ضروری ہے کہ دونوں طرف سے برداشت کا مظاہرہ کیا جائے اور اگر عدم برداشت ہو تو زندگیاں بہت مشکل ہوجاتی ہیں۔   

زارا نور کا والدہ اسما عباس کیساتھ کلاسیکل رقص کی ویڈیو وائرل

$
0
0
زارا نور عباس کی اپنی والدہ اداکارہ اسماء عباس کے ساتھ کلاسیکی رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل موہ لیے۔ اسماء عباس ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں اور ان کی بیٹی زارا نور عباس بھی کسی سے کم نہیں۔ ماں بیٹی کی ڈراموں میں جوڑی کو بھی خوب سراہا جاتا ہے۔ دونوں باصلاحیت اداکارائیں نہ صرف اداکاری میں کمال رکھتی ہیں بلکہ فنِ رقص میں بھی اپنی مہارت کا خوبصورت مظاہرہ کرچکی ہیں۔ اس دلکش جوڑی نے حال ہی میں لیجنڈری گلوکارہ نور جہاں کے لازوال نغمے پر کلاسیکی کتھک ڈانس کیا اور ویڈیو انسٹاگرام پیج پر شیئر کی۔         View this post on Instagram                       A post shared by Mediabites (@mediabites_official_) ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی والدہ اسماء عباس کے نام ایک جذباتی نوٹ بھی لکھا کہ امی، آپ سب سے مضبوط ترین خاتون ہیں۔ زارا انور نے ماں کے نام لکھا کہ آپ نے مجھے سکھایا کہ دکھ کو خاموشی سے کیسے سہا جاتا ہے، کسی ستائش کے بغیر قربانی کیسے دی جاتی ہے اور کیسے دنیا کی پروا کیے بغیر باوقار انداز میں جیا جاتا ہے۔ اداکارہ زارا انور عباس نے مزید لکھا کہ لیکن شاید آپ کو اتنی قربانیاں نہیں دینی چاہیئں تھیں۔ شاید آپ کے خواب بھی اہم تھے۔ آج، میں وہ خواب آپ کے ساتھ جینا چاہتی ہوں۔ آپ کے لیے اور آپ کے ساتھ۔    

ماہرہ اور ہمایوں سعید کی رومانوی فلم کے گانے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

$
0
0
خوبصورت جوڑی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ’لوو گرو‘ عید الاضحیٰ پر ریلیز کے لیے تیار ہے۔ اس فلم کو واسع چودھری نے لکھا ہے اور اس میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی مقبول زمانہ جوڑی نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔ فلم کا پروموشنل گانا یوٹیوب پر جاری کردیا گیا جس نے فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ فلم ’لوو گرو‘ کا پروموشنل گانا ’’آ تینوں‘‘ عارف لوہار نے گایا ہے اس گانے کو ریلیز کرنے کا مقصد فلم کی پبلسٹی کرنا اور مداحوں کو تیار رہنے کی یاد دہانی ہے۔ ویڈیو میں ماہرہ اور ہمایوں گانے پر شاندار رقص کرکے اسے چار چاند لگا دیئے ہیں۔ دونوں کی کیمسٹری کو مداحوں نے خوب پسند کیا ہے۔ تاہم کچھ صارفین نے تنقید کرتے ہوئے ہیرو ہیروئنز کی عمر کو نشانہ بنایا اور فلم انڈسٹری میں نوجوان اور نئے فنکاروں کی ضرورت پر زور دیا۔ اکثر صارفین نے پاکستان فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے برانڈز کو ترقی دینا چاہیے۔   

پابندی کے باوجود ایک پاکستانی اداکار اب بھی بھارتی سیریز میں جلوہ گر ہیں

$
0
0
مودی حکومت نے بھارتی فلموں میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے فواد خان کی فلم کی نمائش بھی رکوادی تھی۔ اس پابندی کے باوجود او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’’نیٹ فلکس انڈیا‘‘ کی حالیہ سیریز 'دی رائلز' میں 'نواب آف دھونڈی' کے کردار کو ایک پاکستانی اداکار نے نبھا رہے ہیں۔ یہ پاکستانی اداکار علی خان ہیں جو اس سے قبل بھی بھارتی ڈاکومینٹریز میں بھی کام کر چکے ہیں اور آرٹ ڈراموں کا حصہ بھی رہے ہیں۔  اداکار علی خان نے کئی بھارتی پروجیکٹس میں اپنی بھرپور مردانہ اور جاندار آواز کا بھی جادو جگایا ہے۔ علی خان اب نیٹ فلیکس پر ایشان کھتر کی سیریز 'دی رائلز' میں نظر آ رہے ہیں۔ جس میں پاکستانی اداکار کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ نیٹ فلیکس پر یہ سیریز 9 مئی کو ریلیز ہوئی تھی یعنی پہلگام واقعے کے دو ہفتے بعد جب کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے پوسٹرز اتارے جا رہے تھے اور یوٹیوب سے گانے حذف کیے جا رہے تھے۔ تاحال بھارت میں کسی پاکستانی اداکار یا اداکارہ کی فلم یا گانے کی نمائش کی اجازت نہیں بلکہ یوٹیوب سے بھی حذف کردیئے گئے۔ تاہم علی خان کی نیٹ فلیکس پر بھارتی سیریز اب بھی دکھائی جا رہی ہے اس طرح علی خان واحد پاکستانی اداکار بن گئے جنھیں بھارت میں دکھایا جا رہا ہے۔ جنگ کے اس ماحول میں بھی علی خان کا کردار نیٹ فلیکس پر مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ ناقدین بھی علی خان کے کام کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔  واضح رہے کہ علی خان جنید جمشید مرحوم کے کزن اور جگن کاظم کے دور کے رشتہ دار بھی ہیں وہ بھارت کے علاوہ برطانیہ میں کام کر چکے ہیں۔    
Viewing all 17636 articles
Browse latest View live


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>