Quantcast
Channel: Showbiz News in Urdu - شوبز نیوز - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 17747

سعیدہ امتیاز نے بالی ووڈ میں بھرپور انٹری کیلیے سخت محنت شروع کر دی

$
0
0

لاہور: پاکستانی نژاد امریکی ماڈل اوراداکارہ سعیدہ امتیاز نے بالی ووڈ میں بھرپورانٹری کے لیے سخت محنت شروع کر دی۔

بھaرت ناٹیم سمیت مشرقی اور مغربی ڈانس کی مختلف اقسام میں مہارت رکھنے والی سانولی سلونی حسینہ کو بالی ووڈ کے ایک معروف فلمساز ادارے نے اپنی فلم ’’ عشق روحانی‘‘ میں مرکزی کردار میں سائن کر لیا۔ فلم کی شوٹنگ اپریل کے پہلے ہفتے میں شروع کی جائے گی اور اس کا آغاز ممبئی سے ہو گا۔ لواسٹوری فلم کی شوٹنگ سے قبل دس روزہ ورکشاپ بھی کروائی جائے گی جس کے ذریعے فلم کی کہانی، اسکرپٹ اور فنکاروں کے کردار کے حوالے سے ایکٹنگ کے ماہرین اہم بریفنگ بھی دینگے۔ اس بارے میں ممبئی سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے سعیدہ امتیاز نے ’’نمائندہ ایکسپریس ‘‘ کو بتایا کہ بالی ووڈ میں سخت مقابلے کی فضاء ہے لیکن میرے نزدیک ایسے ہی ماحول میں کام کرنا اور اپنی صلاحیتوں کے بل پر منفرد پہچان بنانے والے ہی کسی بھی میدان میں لمبی اننگز کھیل سکتے ہیں۔

میں نے اپنے کیرئیرکا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا جب کہ پہلی فلم پاکستان میں بننے والی ’’کپتان‘‘ تھی جس کے لیے مجھے جمائما خان کے مرکزی کردار میں سائن کیا گیا۔ اس فلم کے لیے ہماری ٹیم نے بہت محنت کی تھی لیکن چند نامعلوم وجوہات کی بناء پر فلم کی نمائش نہ ہوسکی، میں چاہتی تھی کہ میری پہلی فلم نمائش کے لیے پیش کی جائے تو ہی میں بالی وڈ اور ہالی وڈ کی طرف قدم بڑھاؤں لیکن مجھے بالی ووڈ سے آفرز کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری تھا، جس کے لیے میں نے بھارت آنے کا فیصلہ کیا۔ یہاں پر میں نے کچھ معروف فلمساز اداروں اورڈائریکٹرز سے ملاقات کی، جنھوں نے مجھے اپنے پراجیکٹس میںکام کرنے کی آفر کی، میں نے بہت سوچ سمجھ کر’’عشق روحانی‘‘ سائن کی ہے لیکن اس کی کاسٹ اور دیگر تفصیلات بارے کچھ نہیں بتا سکتی۔ اس کی بڑی وجہ میرے اور فلمسازادارے کے درمیان ہونے والا معاہدہ ہے۔ جس کی پاسداری کرنا میری اولین ترجیح ہے لیکن جونہی ہم فلم کی شوٹنگ شروع کرینگے تو اس کے ساتھ فلم کی شوٹنگ اور اس دوران ہونیوالے تجربات بارے آگاہ کرتی رہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ میں نے پراجیکٹ سائن کرنے سے قبل فلم کی کہانی سنی تھی، مجھے اس فلم میں اپنا کردارمضبوط لگا جس کی وجہ سے میں نے کام کرنے کی رضامندی ظاہرکی۔اس پراجیکٹ کے لیے میں نے ابھی سے تیاری شروع کر دی ہے۔

اسکرپٹ کے مطابق کردارکوسمجھ رہی ہوں جب کہ اپنی ساتھی فنکاروں کے ساتھ بھی ریہرسلزجاری ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ بالی ووڈ میں جب میری پہلی فلم مکمل ہونے کے بعد نمائش کے لیے پیش کی جائے تو یہاں کام کرنے والی تمام اداکارائیں یہ سوچنے پر مجبور ہو جائیں کہ اگرانھوں نے اب محنت سے کام نہ کیا تو پھر ان کی اننگز خطرے میں پڑسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں بہت پروفیشنل سوچ رکھتی ہوں، میں کام کے وقت کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں ۔ یہی وجہ ہے کہ جب میں نے پاکستان سے بالی ووڈ انڈسٹری کی طرف آنے کا فیصلہ کیا تومجھے بہت اچھا رسپانس ملا۔ جہاں تک بات بالی وڈ فلموں میں بولڈ سین عکسبند کروانے کی ہے تو میں نے ابھی تک اس بارے میں کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی ہے۔ مجھے کچھ پراجیکٹس ایسے بھی آفر ہوئے جن میں غیر ضروری طور پر بولڈ سین عکسبند کرنے کے لیے زور دیا جا رہا تھا لیکن میں نے فلمساز اور ڈائریکٹر سے ایسا کرنے سے انکار کر دیا تھا اگر کسی سین کی ڈیمانڈ کے مطابق کوئی بولڈ سین عکسبند کیا جائے تو پھر ایک پروفیشنل فنکار کی یہ ذمے داری ہوتی ہے کہ وہ اس میں حقیقت کے رنگ بھرے، مگر بلاوجہ سستی شہرت پانے کے لیے بولڈ سین عکسبند کروانا میری ترجیح نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سعیدہ امتیاز نے کہا کہ بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ مجھے ہالی ووڈ کے ایک معروف فلمساز ادارے نے بھی اپنے پراجیکٹ میں اہم کردار آفر کیا ہے لیکن ابھی تک میں نے ان کے ساتھ کنٹریکٹ سائن نہیں کیا ہے۔ اس لیے جب تک میں ان کے ساتھ معاہدہ نہیں کر لیتی اس وقت تک اس پراجیکٹ کے بارے میں بتانا مجھے ٹھیک نہیں لگتا۔ میں بلاوجہ میڈیا میں خبروں کے ذریعے خود کو مصروف ظاہر کرنے پر یقین نہیں رکھتی، میں جب کوئی کام کرتی ہوں اسی وقت میری خبریں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں دکھائی دیں تو مجھے اچھا لگتا ہے۔ انھوں نے اپنی ایک خواہش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ اگر موقع ملا تو میں بالی ووڈ اسٹارسلمان خان کے ساتھ ضرورکام کرنا چاہوں گی، وہ جس طرح کی فلموں میں کام کرتے ہیں وہ مکمل انٹرٹیننگ پیکیج ہوتا ہے، ان کی فلموں میں رومانس، ایکشن، ڈانس اور میوزک بہت جاندار ہوتا ہے، جو فلم بینوںکو بے حد محظوظ کرتا ہے۔


Viewing all articles
Browse latest Browse all 17747