سڈنی: آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی فلم ’ ان انڈین‘ اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں ریلیز ہوگی۔
یہ آسٹریلیا اور بھارت کی پہلی مشترکہ فلم ہے، جس میں بریٹ لی اور تنیشتھا چیٹرجی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، آسٹریلیا میں اس کی نمائش 15 اکتوبر کو متوقع ہے۔ سابق اسپیڈ مرچنٹ بریٹ لی نے ٹویٹر پر اپنی فلم کی ریلیز کا اعلان کیا اور ساتھ میں ٹریلر کا یوٹیوب لنک بھی شیئر کیا۔ ان انڈین کو مکمل طور پر نیو ساؤتھ ویلز میں فلمایا گیا ہے، اس کا بھارت میں بھی کافی شدت سے انتظار کیا جارہا ہے، جہاں پر ویسے ہی بریٹ لی کو کافی پسند کیا جاتا ہے۔
The post فاسٹ بولر بریٹ لی آئندہ ماہ بھارتی سلور اسکرین پرجلوہ گر ہونے کو تیار appeared first on ایکسپریس اردو.