حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل
آپ کے سامنے اچھے اور برے دو راستے موجود ہیں اب یہ آپ کا کام ہے کہ آپ کس راستے کا انتخاب کرتے ہیں لہٰذا اس معاملے میں فیصلہ دل کی بجائے دماغ سے کیجئے۔
ثور:
22 اپریل تا20 مئی
بزرگان روحانی سے فائدہ حاصل ہوگا، تعلیمی میدان میں آپ کو کامیابی حاصل ہوگی، عشق و محبت کے معاملات میں سوائے وقت ضائع ہونے کے کچھ حاصل نہ ہوسکے گا۔
جوزا:
21 مئی تا21 جون
آج کے دن اپنوں سے بھی مھتاط رہیں کیونکہ آج گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے والی مثل آپ پر پوری اثرانداز ہوسکتی ہے۔ والدین سے وابستہ توقعات پوری ہوں گی۔
سرطان:
22 جون تا 23 جولائی
ہم جانتے ہیں کہ آپ ایک باصلاحیت انسان ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں سے کام لے کر مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور جیت ہی آپ کا مقدر بنے گی۔
اسد:
24 جولائی تا 23 اگست
آپ اپنے اچھے اخلاق و برتاؤ کے ذریعے شریک حیات اور ان کے لواحقین کو ہمنوا بنالیں غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کریں۔ نزدیکی سفر نتیجہ خیز ثابت ہوسکتا ہے۔ شریک کار پر گہری نظر رکھیں۔
سنبلہ:
24 اگست تا 23 ستمبر
صلاحیتوں پر حسب سابق زنگ چڑھا رہے گا آپ خوامخواہ دوسروں سے الجھنے کی کوشش میں مصروف رہیں گے بہتر یہی ہے کہ خود کو قابو میں رکھنے کی کوشش کیجئے ورنہ اس بار کوئی لمبا چکر ہوسکتا ہے۔
میزان:
24 ستمبر تا 23 اکتوبر
کیونکہ آپ خود بھی محنتی ہیں اس لئے دوسرے سے بھی محنت کے طلبگار ہیں اور اسی عادت کے سبب آج آپ کو فائدہ ہوگا اور وہ فائدہ کاروباری لحاظ سے بھی ہوسکتا ہے۔
عقرب:
24 اگست تا 22 نومبر
اچانک حالات میں زبردست تبدیلی آسکتی ہے اور آپ اپنے بگڑے ہوئے حالات کو سلجھا سکیں گے کوئی اہم قسم کے سودے بازی نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔
قوس:
23 نومبر تا 22 دسمبر
آج آپ خاصے خوش دکھائیں دے گے اور آپ کے وہ تمام کام جو التوا کا شکار تھے بفضل خدا حل ہوجائیں گے حصول ملازمت کی کوشش بار آور ثابت ہوسکتی ہے۔
جدی:
23 دسمبر تا 20 جنوری
ذہنی انتشار بڑھے گا خود کو جذباتیت سے آزاد ہی رکھیں تو بہتر ہے آج آپ کو چھوٹی سے چھوٹی چیز کے لئے بھی تگ و دو کرنا پڑسکتی ہے اس لئے ہمت سے کام لیجئے۔
دلو:
21 جنوری تا 19 فروری
کاروباری حضرات آج کچھ زیادہ ہی مصروف رہیں گے اور اپنے گھر والوں کو ٹائم نہ دے پائیں گے جس کے نتیجے میں گھر والوں کے ساتھ کافی خلش پیدا ہو جائے گی۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
سلسلہ کاروبار بھاگ دوڑ کام آئے گی۔ دفتری امور احتیاط سے انجام دیں تاکہ افسران بالا کو آپ سے شکایت کا موقع نہ مل سکے۔ سفر بہ شوق کریں۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.