ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ ہدایتکارہ گوری شندے کی فلم میں پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کے آغاز پر ہی بالی ووڈ کے حکمران خانز میں سے کسی ایک کے ساتھ کام کرنا کسی بھی اداکار اور اداکارہ کے لیے خواب سےکم نہیں ہے اور اداکارہ عالیہ بھٹ کا کسی بھی خانز کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونے کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے والا ہے۔
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور نام ور فلمساز کرن جوہر ایک بار پھر مشترکہ طور پرفلم پروڈیوس کررہے ہیں جس کا باقاعدہ اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلمساز کرن جوہر نے کیا جب کہ فلم کو گوری شندے ڈائریکٹ کریں گی۔
Red Chillies Entertainment…Dharma and Hope Productions are proud to present Gauri Shinde's next starring…SHAH RUKH KHAN and ALIA BHATT..
— Karan Johar (@karanjohar) August 19, 2015
ہدایتکارہ گوری شندے کی فلم میں پہلی بار شاہ رخ خان اورعالیہ بھٹ ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جب کہ فلم کی شوٹنگ کی تاریخوں کے بارے میں حتمی اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ فلمساز گوری شندے کی فلم ’’انگلش ونگلش‘‘ 2012 میں ریلیز ہوئی تھی جسے شائقین نے بے حد پسند کیا تھا جب کہ فلم میں اداکارہ سری دیوی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
The post کنگ خان اورعالیہ بھٹ پہلی بارایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.