حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل
عشق و محبت کے یہ سبز باغ ابھی نہ دیکھئے ورنہ فوری طور پر آپ کو خزاں اپنی لپیٹ میں لے لے گی، تصوراتی محلوں کو خیالات کے ذریعے مسمار کیجئے اور اس حقیقت پر ہی ایمان لے آئیں کہ آپ کی موجودہ جھونپڑی ہی چھوٹی سی جنت ہے۔
ثور:
22 اپریل تا20 مئی
ہم گزشتہ آپ کو مشورہ دے چکے ہیں کہ خود کو بدلنے کی کوشش کیجئے، ہر کام کو جذباتیت کی نظر سے دیکھا کریں تاکہ ہر کام خوش اسلوبی کے ساتھ اپنے حقیقی مقام تک پہنچ جایا کرے۔
جوزا:
21 مئی تا21 جون
اپنا مزاج بدلنے کی کوشش کیجئے، بات بات پر الجھنا چھوڑ دیں اور جذبات کے اندھے کنویں میں چھلانگ لگا دینے والی اس پرانی عادت ترک کر دیجئے اور ہر امر کا فیصلہ سوچ بچار اور انتہائی ٹھنڈے دل و دماغ کے ساتھ کیجئے۔
سرطان:
22 جون تا 23 جولائی
ہر کام پورے اعتماد سے کیجئے، اپنے حوصلوں کو مضبوطی بخش کر آگے جانے کے بارے میں جدوجہد کریں، بفضل خدا وقت آپ کا ساتھ دے سکے گا اور آپ اپنی منشاء کے مطابق اعلیٰ مقام تک جا پہنچیں گے۔
اسد:
24 جولائی تا 23 اگست
ہم اس حقیق کو تسلیم کرتے ہیں کہ دنیا میں اچھے لوگوں کو بھی کمی نہیں ہے چنانچہ موجودہ فرد جسے آپ اپنی پسند قرار دے رہے ہیں، آپ کی زندگی کا حقیقی محافظ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سنبلہ:
24 اگست تا 23 ستمبر
گھریلو فضا انتہائی خوشگوار ہو سکتی ہے لیکن اگر آپ نے گھریلو مسائل حل کرنے کے لئے جذباتی قسم کے اقدامات کیے ظاہر ہے کہ ان کا نتیجہ بھی خلا منشاء نکل سکتا ہے۔
میزان:
24 ستمبر تا 23 اکتوبر
کاروباری حضرات کو ہمارا مشورہ ہے کہ ہمت و استقلال کی بنیادوں پر اپنے کاروبار کو پھیلانے کی کوشش کیجئے، بفضل خدا وقت آپ کا ساتھ دے سکے گا، راہ چلتے ہوئے محتاط رہئے۔
عقرب:
24 اگست تا 22 نومبر
گزشتہ ملنے والے سبق کو آپ نے فراموش نہیں کیا ہوگا اسے کبھی نہ بھلائیں اور ہمیشہ اس عہد پر قائم رہنے کی کوشش کیجئے جو کہ گزشتہ آپ نے اپنے آپ سے کیا لہٰذا ہر معاملے میں محتاط رہیں۔
قوس:
23 نومبر تا 22 دسمبر
اپنے ان دوستوں سے ضرور ہوشیار رہئے جن کی وفاداریاں اکثر بدلتی رہتی ہیں، کسی کو دی ہوئی رقم غیر متوقع طور پر واپس مل سکتی ہے، ملازمت میں ترقی ہو سکتی ہے۔
جدی:
23 دسمبر تا 20 جنوری
مزاج کی گرمی کو حتیٰ الامکان ختم کر دیجئے، کسی بھی معاملے کو جذباتی نقطہ نظر سے دیکھنا یا پرکھنا فائدہ مند ثابت نہ ہو سکے گا، اپنے دماغ کو لا حال سوچوں کی آماجگاہ نہ بننے دیجئے۔
دلو:
21 جنوری تا 19 فروری
شادی شدہ افراد کو خوشیاں حاصل ہو سکتی ہیں، خصوصاً شریک حیات سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہیں، دیرینہ مخالف کے ساتھ صلح ہو سکتی ہے۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
عشق و محبت کے سلسلے میں اعتدال پسندی کا راستہ اپنائیں ورنہ سوائے بدنامی کے اور کچھ حاصل نہ ہو سکتا ہے، بزرگان روحانی سے خصوصی فیض حاصل ہو سکتا ہے۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.