Quantcast
Channel: Showbiz News in Urdu - شوبز نیوز - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 17747

شاہ رخ خان میرے دوست نہیں، اجے دیوگن

$
0
0

ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے کہا کہ شاہ رخ خان ان کے بہترین دوست نہیں بلکہ ساتھی اداکار ہیں۔

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کے درمیان اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں تاہم گزشتہ دنوں دونوں اداکاروں  نے  یورپی ملک بلغاریہ میں ملاقات کی اور ایک ساتھ کھانابھی کھایا تھا جس کے بعد دونوں اداکاروں کے اختلافات کے خاتمے کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں۔

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے اب ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور شاہ رخ خان اچھے دوست نہیں بلکہ ساتھی اداکار ہیں جب کہ شاہ رخ خان کے ساتھ ملاقات بھی ساتھی اداکار کی حیثیت سے کی جس میں سب کچھ معمول کے مطابق تھا۔

اجے دیوگن کا کہنا  تھا کہ فلموں کی ریلیز سے متعلق ان کی اور شاہ رخ خان کی کوئی جنگ نہیں جب کہ  شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی  کو ایک بار پھر فلم ’’دل والے‘‘  میں دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کیوں کہ دونوں اداکار آپس میں اچھے دوست بھی ہیں۔

واضح رہے کہ اجے دیوگن اور شاہ رخان کے درمیان اختلافات  فلم’’کرن ارجن ‘‘سے شروع ہوئے۔

The post شاہ رخ خان میرے دوست نہیں، اجے دیوگن appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 17747


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>