حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل
لین دین کے معاملات بخیر و خوبی انجام پذیر ہوں گے، دوستوں کی مشاورت سے کوئی اہم کام پایہ تکمیل تک پہنچ پائے گا، رشتوں سے پریشان والدین اپنی اولاد کا بہتر جگہ رشتہ قائم کر پائیں گے۔
ثور:
22 اپریل تا20 مئی
نئی رشتہ داری قائم ہو سکتی ہے کسی بڑے سودے سے گریز کریں، فائدہ حاصل نہ ہو سکے گا، بھائی بہنوں کے ساتھ اختلافات ہو سکتے ہیں، کوشش کریں ایسا نہ ہوتا کہ اچھا وقت گزر جائے۔
جوزا:
21 مئی تا21 جون
چند قریبی عزیز اپنے ذاتی مقاصد کیلئے آپ کے گھر میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کر سکتے ہیں اگر آپ کی شریک حیات سے کوئی نوک جھوک چل رہی ہے تو اسے آپس میں ہی ختم کر لیں تاکہ مسائل صلح صفائی سے حل ہو جائیں۔
سرطان:
22 جون تا 23 جولائی
کاروباری سلسلے میں نت نئی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے مگر گھبرایئے مت جلد ہی اچھے حالات آنے والے ہیں اور آپ بلاشبہ کاروبار میں ترقی کر سکیں گے۔
اسد:
24 جولائی تا 23 اگست
سیاست سے تعلق رکھنے والے حضرات محتاط رہ کر وقت گزاریں، غیر ملکی سفر کے پروگرام کا ارادہ فی الحال ترک ہی کر دیں تو بہتر ہے، کسی دوست کی بدولت آپ کی پریشانی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
سنبلہ:
24 اگست تا 23 ستمبر
اپنے تعلقات محدود رکھیں، دماغ پر ایسے حالات کا غلبہ رہے گا جن کا حاصل کچھ نہیں یہ نہ ہو کہ اس بوجھ تلے دب کر آپ غلط فیصلے کر بیٹھیں لہٰذا محتاط رہ کر وقت گزاریں۔
میزان:
24 ستمبر تا 23 اکتوبر
افسران کے سخت رویے کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ آپ مشتعل ہو جائیں، اپنے مزاج کو قابو میں رکھیں اور کسی صورت بھی افسران سے تعلقات خراب نہ کریں ورنہ ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں۔
عقرب:
24 اگست تا 22 نومبر
اپنے اخراجات کی رفتار کو نارمل رکھیں یہ نہ ہو کہ آپ کے اخراجات آپ کی آمدنی سے تجاوز کر جائیں اور آپ کو بطور قرض رقم لینا پڑ جائے اور آپ ذہنی طور پر ڈسٹرب ہو جائیں۔
قوس:
23 نومبر تا 22 دسمبر
قریبی عزیزوں کے ساتھ صلح کا امکان ہے اور پہل بھی انہی کی طرف سے ہوں گی لہٰذا آپ بھی موقع سے فائدہ اٹھائیں اور ان سے صلح کر لیں اسی میں آپ کی بھلائی ہے۔
جدی:
23 دسمبر تا 20 جنوری
حالات کی رفتار خاصی بے ڈھنگی اور ناقابل فہم رہے گی، اولاد کی وجہ سے بھی آپ پریشان ہو سکتے ہیں لہٰذا حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اچھا وقت آپ کا منتظر ہے۔
دلو:
21 جنوری تا 19 فروری
کاروباری حضرات اگر اپنے ہوش و حواس قائم رکھتے ہوئے پوری دلچسپی کے ساتھ خرید و فروخت کرتے رہے تو آمدنی خاصی ہوں گی بلکہ آپ کی کھوئی ہوئی ساکھ بھی بحال ہو سکتی ہے۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
بظاہر جو آپ کا دوست ہے اور دوستی کا دعویدار ہے وہی آپ کو غلط راہوں پر چلنے کی ترغیب دے گا، بہتر ہے اپنے دوست نما دشمن کو پہچانئے اور اس سے محتاط رہیں،
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.