لاہور: معروف امریکی گلوکارہ اوراداکارہ ریحانا نے پاکستانی فیشن ڈیزائنرعلی زیشان کی خدمات حاصل کرنے کے لیے رابطہ کرلیا۔
معلوم ہواہے کہ گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والی گلوکارہ ریحانا نے علی زیشان کے انٹرنیشنل فیشن ویک میں متعارف کروائے گئے منفرد اوردیدہ زیب ملبوسات کودیکھنے کے بعد ان سے رابطہ کیا ہے کہ وہ آئندہ ان کے لیے ملبوسات ڈیزائن کریں۔
واضح رہے کہ یہ علی زیشان پاکستان کے واحد فیشن ڈیزائنر ہیں جنہیں ہالی وڈ سے تعلق رکھنے والی کسی بھی معروف سلیبرٹی کے ملبوسات ڈیزائن کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے فیشن انڈسٹری کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ علی زیشان نے گزشتہ چند برسوں کے دوران اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات سے سب کوحیران کیا ہے۔
The post گلوکارہ ریحانہ کا پاکستانی فیشن ڈیزائنر علی ذیشان سے رابطہ appeared first on ایکسپریس اردو.