Quantcast
Channel: Showbiz News in Urdu - شوبز نیوز - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 17747

ورن اور سدھارت ایک بار پھر فلم میں ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے

$
0
0

ممبئی: بالی ووڈ کے نئے اداکار ورن دھون  اور سدھارت ملہوترا ایک بار پھر فلم ’’رام لکھن‘‘ کے سیکوئل میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ورن دھون اور سدھارت ملہوترا نے  2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔ بالی ووڈ کے نامور فلمسازوں روہت شیٹھی اور کرن جوہر نے  1989 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم ’’رام لکھن‘‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں اب ایک بار پھر دونوں اداکارمرکزی کردار نبھائیں گے جب کہ فلم میں سدھارت ملہوترا بڑے بھائی رام اور ورن دھون چھوٹے بھائی لکھن کے روپ میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ اداکار ورن دھون کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’’ اے بی سی ڈی 2‘‘ نے باکس آفس پر دھوم مچا رکھی ہے جب کہ سدھارت ملہوترا اپنی نئی فلم’’ کپور اینڈ سنز‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

The post ورن اور سدھارت ایک بار پھر فلم میں ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 17747


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>