حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل
کسی با اثر شخصیت کے ساتھ مراسم بڑھیں گے جس کے سبب آپ کا کوئی رکا ہوا پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا بزرگان روحانی سے خصوصی فیض حاصل ہو سکے گا۔
ثور:
22 اپریل تا20 مئی
کوئی بھی فیصلہ جذبات میں آکر نہ کریں بلکہ ہر لحاظ سے سوچ سمجھ کر کریں چاہے اس کا تعلق گھریلو زندگی سے ہے یا کاروباری معاملات سے تاکہ بعد میں آپ کو پچھتانا نہ پڑے۔
جوزا:
21 مئی تا21 جون
ہر معاملے میں اپنی بات منوانا عقلمندی نہیں ہے بلکہ دوسروں کے مشوروں کو بھی اہمیت دینا سیکھنا چاہئے۔ اس کا تعلق گھریلو زندگی سے ہے یا کاروباری معاملات سے تاکہ بعد میں آپ کو پچھتانا نہ پڑے۔
سرطان:
22 جون تا 23 جولائی
گھر میں کسی نئے فرد کی آمد متوقع ہے ایک دو جگہ پر رشتے کی بات چل سکتی ہے مگر یہ آگے نہ بڑھ پائے گی جس کے سبب آپ کافی مایوس نظر آئیں گے، گھبرایئے مت دیر آید درست آید۔
اسد:
24 جولائی تا 23 اگست
آج کے دن کاروبار کی گرتی ہوئی ساکھ کو کسی حد تک سہارا مل سکتا ہے اگر آپ نے اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس موقع سے استفادہ کرنے کی کوشش کی تو بہت حد تک پریشانیوں سے نجات مل سکے گی۔
سنبلہ:
24 اگست تا 23 ستمبر
آج کے دن مالی پوزیشن مستحکم تو ہوگی مگر ساتھ ساتھ اخراجات کی رفتار میں بھی اضافہ کی توقع ہے۔ دماغ لا حاصل سوچوں میں گھرا رہے گا۔
میزان:
24 ستمبر تا 23 اکتوبر
آج کے دن شادی شدہ خواتین کو گھریلو خوشیاں مکمل طور پر حاصل رہیں گی اگر غیر ملکی سفر کا ارادہ ہے تو اسے عملی شکل دیں انشاء اللہ مقصد پورا ہوگا۔
عقرب:
24 اگست تا 22 نومبر
آج کے دن آپ اپنے من پسند شعبے میں داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ بس ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ اپنے مقصد پر ڈٹے رہیں۔
قوس:
23 نومبر تا 22 دسمبر
دوستوں سے دور رہنے کی کوشش کیجئے ایسا نہ کہ اپنے کسی دوست کی غلطی کا خمیازہ آپ کو بھگتنا پڑ جائے اور آپ قصور وار نہ ہوتے ہوئے بھی قصور وار گردانے جائیں۔
جدی:
23 دسمبر تا 20 جنوری
اپنے آپ کو آج مصروف ہی رکھیں فارغ رہنے کی صورت میں آج آپ کافی الجھ سکتے ہیں خریداری کی جانب رجحان رہے گا۔
دلو:
21 جنوری تا 19 فروری
اس حقیقت سے قطعاً انکار نہیں کیا جا سکتا کہ آپ ایک با صلاحیت انسان ہیں اور کچھ بھی کرنا آپ کے لئے مشکل نہیں ہے مگر اس کے ساتھ محتاظ رویہ بھی از حد ضروری ہے ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
ذہنی انتشار بڑھے گا خود کو جذباتیت سے آزاد ہی رکھیں افسران کو خوش رکھئے ورنہ یہ نہ ہو کہ آپ کو اچھی خاصی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑ جائیں۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.