Quantcast
Channel: Showbiz News in Urdu - شوبز نیوز - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 17747

فی الحال پنجابی فلم بنانے کا کوئی ارادہ نہیں،اربازخان

$
0
0

لاہور:  معروف اداکار ارباز خان نے کہا ہے کہ بطور ہدایتکار پشتوزبان میں بنانی والی فلموں کو زبردست رسپانس مل رہا ہے لیکن فی الحال پنجابی فلم بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ان خیالات کااظہاراربازخان نے ’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ میں اب تک تین پشتو فلموں کی ڈائریکشن دے چکا ہوں جن کو زبردست رسپانس ملا۔ میں یہاں فلموںمیں ڈائریکشن کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کررہا ہوں جہاں تک بات پنجابی فلموں کی ہے تواس وقت جو حالات فلم انڈسٹری کے ہیں اس میں فلم بنانا درست نہیں ہے۔

ایک طرف سینما گھر دستیاب نہیں ہیں تو دوسری جانب پروڈیوسر بھی حالات کی وجہ سے دلچسپی ظاہر نہیں کرتے۔ اس لیے میں پشتوفلموں میں کام کرنے میں مصروف ہوں اورمستقبل میں بھی میرے اچھے پراجیکٹس سامنے آئینگے جو فلم بینوں کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔


Viewing all articles
Browse latest Browse all 17747


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>