Quantcast
Channel: Showbiz News in Urdu - شوبز نیوز - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 17747

رنبیر اور دپیکا فلم ’’تماشا ‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

$
0
0

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور دپیکا پڈکون فلم’’ تماشا ‘‘میں ایک بار پھر جوڑی بنائیں گے۔ہدایتکار امتیاز علی کی نئی فلم تماشا کے لیے رنبیر تو پہلے ہی رضامندی دے چکے تھے۔

اب دپیکا پڈکون نے بھی اس فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ہے۔بالی ووڈ ذرائع کے مطابق ساجد کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی موسیقی اے آر رحمن دیں گے ، فلم تماشا کی شوٹنگ جون میں شروع ہوگی۔دریں اثنا بالی ووڈ اداکارہ نے ایک انٹرویوکے دوران کہا ہے کہ فیشن کرنا ہر شخص کا حق ہے اور یہ اس کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے جب کہ فیشن کے نام پر دوسروں کی نقل میں اپنے لیے کپڑوں کا انتخاب کرنا آپ کی شناخت کو گم کردیتا ہے۔ اس لیے ہمیشہ وہی پہننا چاہیے جو آپ پر جچتا ہو۔


Viewing all articles
Browse latest Browse all 17747


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>